ہیڈلائنز


حمزہ فارغ , پرویز ملک انتخابی مہم کے انچارج , مریم نوازکی تردید

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: این اے 120 کا محاذ مسلم لیگ نون کے گلے کی ہڈی بن گیا۔ حکمران جماعت میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے۔ حمزہ شہباز انتخابی مہم سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے رہ گئے۔ قیادت نے انہیں الیکشن کمپین سے ہی الگ کر دیا۔ این اے 120 میں انتخابی مہم اب مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی پرویز

ملک چلائیں گے۔ادھر، مسلم لیگ نون کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شریف خاندان میں اختلافات کی خبریں مخالفین کی خواہش ضرور ہو سکتی ہیں لیکن مخالفین کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی، پرویز ملک اس وقت مسلم لیگ لاہور کے صدر ہیں، پرویز ملک کو بطور پارٹی صدر این اے 120 کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، مریم نواز اور حمزہ شہباز پرویز ملک کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔دوسری جانب، مریم نواز نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں ترجمان کے بیان سے ذرا مختلف مؤقف اپنا لیا، کہتی ہیں شریف خاندان میں دراڑ کی امید لگانے والے انشاء اللہ خاک چاٹیں گے، حمزہ شہباز اور پرویز ملک نے این اے 120 سے متعلق ہونے والی میٹنگ کی اکٹھے صدارت کی۔ادھر، مسلم لیگ نون کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شریف خاندان میں اختلافات کی خبریں مخالفین کی خواہش ضرور ہو سکتی ہیں لیکن مخالفین کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی، پرویز ملک اس وقت مسلم لیگ لاہور کے صدر ہیں، پرویز ملک کو بطور پارٹی صدر این اے 120 کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، مریم نواز اور حمزہ شہباز پرویز ملک کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔دوسری جانب، مریم نواز نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں ترجمان کے بیان سے ذرا مختلف مؤقف اپنا لیا، کہتی ہیں شریف خاندان میں دراڑ کی امید لگانے والے انشاء اللہ خاک چاٹیں گے، حمزہ شہباز اور پرویز ملک نے این اے 120 سے متعلق ہونے والی میٹنگ کی اکٹھے صدارت کی۔

Sunny

21°C

لاہور

Sunny
Humidity: 45%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Tuesday 9°C / 22°C Mostly sunny
Wednesday 7°C / 22°C Sunny
Thursday 6°C / 21°C Partly cloudy
Friday 8°C / 22°C Sunny
Saturday 9°C / 22°C Mostly sunny
Sunday 10°C / 21°C Sunny
Monday 8°C / 20°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ