ہیڈلائنز


کچے کےعلاقے میں ڈاکوؤں نے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

Written by | روزنامہ بشارت

راجن پور: روجہان میں کچے کےعلاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔
نیوزکے مطابق راجن پورمیں کچے کے علاقے میں ڈاکووں نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا، پولیس اور ڈاکؤوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو7 پولیس اہلکاروں کواغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ اغواہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایلیٹ فورس کے اہلکارلقمان ، ذیشان، شاکر، صابر، جمشید ، صفدرنائچ اوراے ایس آئی مزمل شامل ہے۔
پولیس اورایلیٹ فورسزکی جوانوں کی بھاری نفری کچے میں پہنچ گئی جہاں ڈاکؤوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جب کہ کچے کے داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے
دوسری جانب ڈی پی اوعتیق طاہر کا کہنا ہے کہ مورو کے علاقے میں پولیس اہلکار پرائیویٹ کشتیوں پرچھٹی پرجارہے تھے کہ ڈاکووں نے غیرمسلح ہونے کا فائدہ اٹھاکرپولیس اہلکاروں پرحملہ کیا اورکشتی سمیت اغوا کرلیا۔
واضح رہے کہ کچے کے علاقے میں آئے روزڈاکؤوں اورپولیس کے درمیان مقابلے جاری رہتے ہیں جب کہ گزشتہ سال پاک فوج کے گرینڈ آپریشن کے دوران ان ڈاکؤوں کے سرغنہ چھوٹوگینگ نے ہتھیات ڈال دیئے تھے تاہم اس کے ساتھی پھر سے علاقے میں سرگرم ہوگئے ہیں۔

Sunny

21°C

لاہور

Sunny
Humidity: 45%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Tuesday 9°C / 22°C Mostly sunny
Wednesday 7°C / 22°C Sunny
Thursday 6°C / 21°C Partly cloudy
Friday 8°C / 22°C Sunny
Saturday 9°C / 22°C Mostly sunny
Sunday 10°C / 21°C Sunny
Monday 8°C / 20°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ