ہیڈلائنز


موجودہ حکومت اور نواز لیگ کیخلاف نغمے لکھنے اور گانے والوں پر مقدمات درج

Written by | روزنامہ بشارت

حکومت اور ن لیگ مخالف گیت گانے والوں کیخلاف کارروائی کی تیاریاں کرلیں گئیں، پنجاب کے قوال شیرمیانداد ان کے منیجر اور شاعر قیصرندیم گڈو کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

اس کے علاوہ اداکارہ کرن کے شوہر، ببو رانا، ملکو، گلوکارہ شگفتہ اعوان کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس نے ڈی جے ولی سن، میوزیشنز اوراسٹوڈیو مالکان کےخلاف تین مقدمات درج کیے ہیں۔

ایک مقدمہ ایف آئی اے جبکہ دو لاہور کے تھانوں میں درج کئے گئے، مذکورہ ایف آئی آر میں نامزد فنکاروں کی گرفتاری عمل میں آنے کے بعد کیس اوپن کیے جائیں گے، تمام مقدمات ترجمان حکومت پنجاب کی مدعیت میں درج کیےگئے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فنکاروں نے پی ٹی آئی کی ایما پر ن لیگ اورحکومت مخالف گیت بنائےہیں، متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شوبز حلقوں میں سازش کے مرکزی کردار قیصرندیم عرف گڈو ہیں۔

قیصر ندیم گڈو نے پی ٹی آئی سے رقم لیکر فنکاروں کو مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا، ساہیوال کے رہائشی قیصرندیم کا تصاویراور ویڈیوز ریکارڈ بھی حاصل کرلیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ فنکاروں کیخلاف دس ارب روپے ہرجانے کادعویٰ دائر کرنے کی بھی تیاری کی جارہی ہے۔

Clear

15°C

لاہور

Clear
Humidity: 58%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 6°C / 22°C Sunny
Saturday 6°C / 23°C Sunny
Sunday 6°C / 22°C Sunny
Monday 5°C / 21°C Sunny
Tuesday 8°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 8°C / 16°C Sunny
Thursday 7°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ