ہیڈلائنز


فردوس عاشق اعوان نے بڑے راز سے پردہ چاک کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

سیالکوٹ: سابق وفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان نے پارٹی نہ چھوڑ نے کی پیپلزپارٹی کے قائدین کی درخواست کو مستر دکر دیا جبکہ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مجھے 4 سال تک لاوارث چھوڑے رکھا غیروں کومیری اہمیت کا اندازہ ہے لیکن اپنوں نے غیروں جیسا سلوک کیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب منظور وٹو اور سینئر رہنما قیوم سومرو نے سابق وفاقی وزیرفروس عاشق اعوان سے رابطہ کرکے انہیں منانے اور اختلاف ختم کرنے کی درخواست کی تاہم فروس عاشق اعوان نے پارٹی قیادت کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 سال سے

پارٹی نے مجھے لاوارث چھوڑے رکھا اور مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا، پنجاب میں ایک گروہ میرے خلاف کام کررہا ہے، مجھے کسی پارٹی اجلاس میں نہیں بلایا گیا اور نا ہی مجھ سے کوئی مشاورت کی گئی کسی فیصلہ سازی میں میرا تعاون بھی شامل نہیں کیا گیا تو پھر اب پیپلزپارٹی کو میری یاد کیوں آگئی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میری اپنی سیاسی جماعت نے غیروں جیسا سلوک کیا جب کہ تحریک انصاف جیسی غیر جماعت کومیری اہمیت کاا ندازہ ہے اور پی ٹی آئی والے مجھ سے بار بار اپنی جماعت میں شامل ہونے کی درخواست کررہے ہیں سیالکوٹ میں غیروں کے سروے میں بھی سیاسی طور پر مقبول ہوں تو پھر کیوں نہ میں اپنا سیاسی وارث تلاش کروں۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Mostly sunny

38°C

لاہور

Mostly sunny
Humidity: 34%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Monday 29°C / 38°C Thunderstorms
Tuesday 27°C / 33°C Thunderstorms
Wednesday 26°C / 31°C Thunderstorms
Thursday 25°C / 28°C Thunderstorms
Friday 25°C / 30°C Thunderstorms
Saturday 24°C / 32°C Scattered thunderstorms
Sunday 27°C / 33°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ