ہیڈلائنز


کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے دو ڈاکٹرز لاپتا، دہشتگرد نیٹ ورک میں شمولیت کا خدشہ

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور :  کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے دو نوجوان ڈاکٹر پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ دونوں ڈاکٹرز لاہور کے میو اسپتال میں تعینات تھے۔ تفصیلات کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے دو نوجوان ڈاکٹر پراسرار طور پر لاپتا ہوگئے، دونوں کے اہل خانہ کی جانب سے گوالمنڈی پولیس اسٹیشن میں اغوا کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔  گوالمنڈی پولیس نے اغوا کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی، تاہم دونوں ڈاکٹرز کا ابھی تک سراغ نہیں مل سکا۔ ڈاکٹر حافظ محمد عدنان اور ڈاکٹر جاوید بدھ کی شام سے غائب ہیں، دونوں ڈاکٹر میو اسپتال پیڈیاٹرک وارڈ میں ہاؤس جاب کررہے تھے۔ انہوں نے بدھ کے روز ہاسٹل میں حاضری لگائی تھی جبکہ دونوں ڈاکٹرز کی موٹرسائیکلیں بھی غائب ہیں۔ ہاسٹل انتظامیہ نے دونوں ڈاکٹرز کے گھر والوں کو ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہفتے کے روز کی۔ ایک ڈاکٹر26سالہ ڈاکٹر حافظ محمد عدنان بستی دین والہ کی عمر 26 سال ہے، جو شاہ جمال مظفرگڑھ کا رہائشی ہے، جب کہ مقدمہ کا مدعی اس کا بڑا بھائی جام محمد رضوان بھی خان پور میں ڈاکٹر ہے، ڈاکٹر جاوید کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔ دونوں ڈاکٹر گزشتہ 6سال سے لاہور میں مقیم ہیں اور انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ڈاکٹرز کسی انتہاپسند اور دہشتگرد نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

Clear

25°C

لاہور

Clear
Humidity: 46%
Wind: S at 17.70 km/h
Friday 23°C / 35°C Sunny
Saturday 23°C / 34°C Sunny
Sunday 22°C / 34°C Sunny
Monday 23°C / 36°C Sunny
Tuesday 23°C / 35°C Sunny
Wednesday 24°C / 35°C Sunny
Thursday 24°C / 35°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ