ہیڈلائنز


فاٹا کے کالجز میں ساتویں روز بھی ہڑتال جاری

Written by | روزنامہ بشارت

پی ٹی آئی حکومت اور اساتذہ کے مذاکرات ناکام ہونے کے باعث خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کالجز میں پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن  کی ساتویں روز بھی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں اور طلبہ کو شدید پریشانی کا شکار کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اساتذہ روزانہ کالج تو آتے ہیں لیکن کلاس نہیں لیتے جس کے باعث  طلباو طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔ دوسری جانب مطالبات منظور نہ کرنے کی صورت میں ایسوسی ایشن نے کل 17 اکتوبر کو بنی گالہ میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے ساتھ چند روز قبل اساتذہ کے مذاکرات میں صرف نجکاری واپس لینی کی یقینی دہانی کرائی گئی تھی تاہم وزیراعلیٰ نے آپ گریڈیشن اور پروفیشنل الاونس دینے کا مطالبہ ماننے سے انکار کیا تھا۔

 

Partly cloudy

8°C

پشاور

Partly cloudy
Humidity: 59%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 8°C / 21°C Partly cloudy
Saturday 9°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 10°C / 24°C Partly cloudy
Monday 9°C / 21°C Sunny
Tuesday 8°C / 21°C Sunny
Wednesday 8°C / 18°C Sunny
Thursday 7°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ