ہیڈلائنز


مسلم لیگ نےہمیشہ ملک کوکنگال کیا،سابق صدرکاالزام

Written by | روزنامہ بشارت

پشاور: سابق صدر آصف علی زرداری نےکہاہےکہ ن لیگیوں نےملک کو ہمیشہ کنگال کیا،میاں صاحب کوپتہ ہی نہیں کہ ان کو کیوں نکالاگیا؟۔

پشاورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےآصف زرداری نے ن لیگ کوآڑے ہاتھوں لیا۔ آصف زرداری کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کوسارے منصوبےالیکشن میں یاد آتے ہیں۔

آصف زرداری کاکہناتھاکہ این اے 120 میں بھی الیکشن کےدوران ترقیاتی کام ہوئے۔ انھوں نے بتایاکہ پیپلزپارٹی کامنشور ہے کہ ہم نوکریاں دیتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین نےاعلان کیاکہ فاٹاکیلئےخصوصی پیکیج دیں گے۔

آصف زرداری نےکہاکہ نوجوان کو روزگار نہ ملے تو کوئی بھی اُس کو گمراہ کر سکتاہے۔سابق صدرکاکہناتھاکہ سندھ ڈیڑھ سو میگاواٹ بجلی دے چکا ہے، انہوں نے ایک میگاواٹ بھی نہیں دیا۔ سابق صدر کاکہناتھاکہ پارلیمنٹ کو اپنے مسائل خود حل کرنے چاہیے۔ ہمارےزمانے میں ہمیں ایک جج صاحب ٹکر گئے تھے۔ ہمارا وزیراعظم نکالاگیا تو ہم نے جلوس نہیں نکالے۔

آصف زرداری کاکہناتھاکہ میں نےہمیشہ معیشت کی بات کی ہے۔ پاکستان کو خطرات کو تو ہمیشہ سے رہے ہیں۔ تین جنگیں ہوچکی ہیں، آج بھی جھڑپیں ہوتی ہیں۔

 انھوں نے مشورہ دیاکہ ہمیں ان خطرات کوسامنے رکھتے ہوئےملک چلانا ہے۔ معاشی بحران کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہوا۔

پرویزمشرف سے متعلق آصف زرداری نےکہاکہ پرویز مشرف بھاگا ہوا مجرم ہے، ہمارے کیس میں اُس کا نام ہے۔مشرف پر حملے ہوں تو ملزم پکڑے جاتے ہیں،بی بی پرحملےہوں توجگہ دھل جاتی ہے۔ انھوں نے سابق صدرپرویزمشرف کوللکارا کہ اگر اتنا بہادر ہے تو آئے کیس کا سامنا کرے۔

Sunny

6°C

پشاور

Sunny
Humidity: 49%
Wind: S at 6.44 km/h
Monday 9°C / 21°C Mostly cloudy
Tuesday 8°C / 23°C Sunny
Wednesday 8°C / 22°C Sunny
Thursday 7°C / 21°C Sunny
Friday 6°C / 21°C Sunny
Saturday 6°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 10°C / 13°C Cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ