ہیڈلائنز


خیبرپختون خوا کالج اساتذہ کی ہڑتال، عمران خان کے گھر کے باہر دھرنے کی دھمکی

Written by | روزنامہ بشارت

پشاور: خیبرپختون خوا کے کالجز کے اساتذہ نے ہڑتال کرتے ہوئے بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے کی دھمکی دے دی۔

خیبر پختونخوا کے تمام کالجز کے اساتذہ نے مطالبات کی منظوری کے لیے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے تمام نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں معطل کردیں جس کے نتیجے میں طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑگیا۔ خیبر پختون خوا پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ایکشن کمیٹی کا اجلاس گورنمنٹ کالج پشاورمیں منعقد ہوا جس میں تمام کالجز کے نمائندے شریک ہوئے۔

اساتذہ نے مطالبات کی منظوری تک صوبہ بھر میں تمام نصابی اور غیر سرگرمیاں تعلیمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ چیئرمین ایکشن کمیٹی پروفیسر جمشید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے تمام کالج اساتذہ کے مسائل و مطالبات کو یکسر نظر انداز کردیا ہے، آج سے صوبہ بھر تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی، جب کہ مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں بنی گالہ اسلام آباد میں چیرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔ چیرمین ایکشن کمیٹی جمشید خان نے تمام لوکل یونٹس کے صدور کو ایکشن کمیٹی کے فیصلوں کو قابل عمل بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

Cloudy

23°C

پشاور

Cloudy
Humidity: 30%
Wind: E at 6.44 km/h
Wednesday 10°C / 23°C Sunny
Thursday 8°C / 23°C Mostly cloudy
Friday 11°C / 22°C Cloudy
Saturday 11°C / 15°C Scattered showers
Sunday 11°C / 21°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 12°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ