ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس موبائل پر حملہ، 7 اہلکاروں سمیت17 افراد زخمی

جمعرات, 05 جنوری 2017 09:47

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس موبائل پر حملہ، 7 اہلکاروں سمیت17 افراد زخمی

Written by

ڈیرہ اسماعیل خان:  نامعلوم دہشت گردوں نے بنوں اڈے کے سامنے ریموٹ کنٹرول بم سے کینٹ پولیس موبائل گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے7 پولیس اہلکاروں سمیت 17افراد زخمی ہوگئے۔ تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع بنوں اڈے کے قریب سڑک کے وسط میں موجود پٹی میں ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا بدھ کی صبح جونہی کینٹ پولیس کی موبائل اس جگہ سے گزری تو دہشت گردوں نے دھماکا کردیا جس سے کینٹ پولیس موبائل کو بری طرح نقصان پہنچا، دھماکے سے قریب سے گزرنے والی کئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کوبھی سخت نقصان پہنچا۔ دھماکے سے7 پولیس اہلکاراور 10راہگیرزخمی ہوئے، دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے ہر طرف تباہی کے مناظر نظر آرہے تھے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم 5کلو وزنی تھا، واقعے کی اطلاع پر پاک فوج اور پولیس اہلکارموقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں، واقعے کے بعد ڈی ای او ریسکیو 1122 عمران خان موقع پرایمبولینسوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو فوری طور پر اسپتا ل پہنچایا، دھماکے بعد اہم مقامات کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

Read 132 times

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں

آج کا اخبار

اتوار, 26 مارچ 2017


Read Basharat Online

تازہ ترین خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Sunny

23°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 32%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Partly cloudy

26°C

لاہور

Partly cloudy
Humidity: 30%
Wind: NW at 22.53 km/h
Sunny

26°C

کراچی

Sunny
Humidity: 75%
Wind: W at 22.53 km/h
Mostly sunny

16°C

کوئٹہ

Mostly sunny
Humidity: 50%
Wind: SSE at 17.70 km/h
Mostly cloudy

23°C

پشاور

Mostly cloudy
Humidity: 40%
Wind: N at 6.44 km/h