ہیڈلائنز

Reporter FK

Write on جمعرات, 18 جنوری 2018

بنکاک: تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ اہلکار غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے ملوث میں ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ایاز الدین کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ ایف آئی اے کو بھیجی جانے والی ایک درخواست میں کہا گیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک برمی باشندے کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیا گیا جسے کراچی ایئر پورٹ پر حراست میں لے لیا گیا تھا جب کہ اس کے علاوہ بھی کئی غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے گئے۔
ایاز الدین نے مزید کہا کہ جب اس نے غیر قانونی حرکت پر اعتراض کیا تو اسے دھمکیاں دی گئیں اور اس کو واپس پاکستان بھجوا دیا گیا۔ اس نے مزید کہا کہ سفارتخانے میں اس گروہ کو جونئیر قونصلر فراز زیدی کی آشیرباد حاصل ہے جو جونئیر قونصلر ہونے کے باوجود سینئر پوسٹ آف چیف آف مشن کی پوسٹ پر تعینات ہے۔

Write on جمعرات, 18 جنوری 2018

پاکستان اور ایران نے مسافر ٹرین کے دوبارہ آغاز پر اتفاق کرلیا، سروس کا آغاز محرم سے قبل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اورایران کےمشترکہ ماہرین کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا، ایران کے وفد کی سربراہی ڈی جی زاہدان ریلویز ماجد ارجونی نے کی۔
اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے مسافر ٹرین کے دوبارہ آغاز پر مشاورت کی جس میں یہ تجویز سامنے آئی کہ سروس محرم سے قبل شروع کی جائے، دونوں ممالک کے وفود ٹرین سروس کے جلد آغاز پر متفق ہوگیے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق سروس کی بحالی کا فیصلہ سیکیورٹی حالات بہتر ہونے پر کیا گیا، مسافر ٹرین ایران کے شہر مشہد اور قم کے لیے چلائی جائے گی، سروس کے آغاز کی حتمی تاریخ کا اعلان ایران کی مشاورت سے ہوگا۔
ریلوے ترجمان کے مطابق پاکستان اور ایران نے تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے مال بردار گاڑیاں چلانے کا بھی فیصلہ کیا، ابتدائی طور پر 15 مال بردار گاڑیاں کوئٹہ سے زاہدان تک چلائی جائیں گی۔

Write on جمعرات, 18 جنوری 2018

تہران۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کر کے اسلامی ممالک کو دھوکہ دیا ہے۔ خامنہ ای نے یہ بات منگل کو تہران میں اسلامی ممالک کے نمائندوں کی ایک پریس کانفرنس میں کہی۔ یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی تسلیم کرنے سے متعلق امریکہ کے حالیہ فیصلہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ مقدس شہر فلسطین کا دارالحکومت ہے اور اس معاملہ میں امریکی اقدام سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
سعودی عرب امریکہ اور یہودیوں کی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قطعی طور پر مسلم ملکوں اور مسلم سماج کے ساتھ دھوکہ ہے

Write on جمعرات, 18 جنوری 2018

لاہور : ہر باپ اپنی بیٹی کو عزت دیتا ہے تاہم عمران خان شرم سے عاری ہیں اور اس رشتے کو سمجھ نہیں سکتے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہل وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پریس کانفرنس پر ترجمان شریف فیملی نے جہاں بیانات داغے وہیں مریم نواز شریف بھی بھڑک اٹھیں ۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا ہر باپ بیٹی کاخیال رکھنےعزت دینے میں فخرمحسوس کرتاہے، مگر تم جیسا شرم سےعاری آدمی باپ بیٹی کا رشتہ کیاجانے ؟
دوسری جانب ترجمان شریف فیملی نے عمران خان کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے الزامات کاسر ہے نہ پیر، حالیہ بیانات بتاتے ہیں کہ وہ ذہنی صدمے میں ہیں اور وہ خود بھی نہیں جانتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات مضحکہ خیز ہیں، عمران خان مایوسی کی آخری حد سے گزر چکے ہیں۔
یاد رہے کہپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاناما کے بعد انکشاف ہوا شریف خاندان کی 16 کمپنیاں تھیں۔ نواز شریف کی 16 کمپنیوں کو پیسہ جاتا تھا۔ 16 میں سے ایک کمپنی فلیگ شپ میں پیسہ جاتا اور پاکستان آتا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان کی سعودی عرب میں ایک کمپنی ہل میٹل تھی۔ پاکستان سے پیسہ دبئی اور پھر وہاں سے آگے جاتا تھا۔ ہل میٹل نواز شریف کو 114 کروڑ اور 68 لاکھ روپے بھیج چکی تھی۔ نواز شریف تقریباً 80 کروڑ مریم نواز کے نام کر چکے ہیں۔

Write on جمعرات, 18 جنوری 2018

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ میری نجی زندگی میں مداخلت کرے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سونم کپور کی شادی آج کل میڈیا کا سب سے بڑا موضوع بنی ہوئی ہے لیکن اس سوال پر سونم کپور کو غصہ آجاتا ہے جبکہ کچھ دنوں سے یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سونم کپور اپنے قریبی دوست آنند آہوجا سے شادی کررہی ہیں۔ پہلے تو ان خبروں پر سونم کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم اب سونم نے اپنی شادی کی خبروں پر جواب دینے کے بجائے غصے میں آکر الٹا سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیوں صرف اداکاراؤں سے ہمیشہ ان کی نجی زندگی کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے؟کوئی رنبیر کپور اور رنویر سنگھ سے شادی کے متعلق سوال کیوں نہیں کرتا؟ 
انہوں نے کہا کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ میری نجی زندگی میں مداخلت کرے ، میری زندگی کا یہ حصہ صرف میرے کنٹرول میں ہے، آپ مجھ سے میرے بارے میں بات کرسکتے ہیں اور میں اپنے بارے میں بتانے کیلئے تیار بھی ہوں۔انہوں نے کہاکہ اگر میرے ساتھ کسی اور شخص کی نجی زندگی کے بارے میں بات کی جائیگی تو اس کی عزت کا خیال کرتے ہوئے میں اس شخص کے بارے میں بات نہیں کروں گی۔

Write on جمعرات, 18 جنوری 2018

 اداکارہ سونیا جہاں کو پاکستان کی یاد ستانے لگی اور ان کاکہناہے کہ انہیں پاکستان ، اس کی سادگی ، وہاں کے عوام کا خلوص اوراس کی روایات بہت یادآتی ہیں۔تاج محل ، کھویا کھایا چاند اور مائی نیم از خان جیسی فلموں میں کام کرنیوالی اداکارہ سونیا جہاں کا تعلق پاکستان سے ہے مگر وہ ایک بھارتی شہری سے شادی کے بعد نئی دہلی میں مقیم ہیں۔ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے فلمساز شوکت حسین رضوی اور ملکہ ترنم نور جہاں کی پوتی ہیں جب کہ 37 سالہ سونیا کی والدہ فرانسیسی ہیں۔سونیا جہاں کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی سادگی، خلوص اور ثقافت کو بہت یاد کررہی ہوں کیوں وہ اپنی ثقافت پر فخر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ بھارت میں لوگ ثقافت سے دور ہوتے جارہے ہیں اور بہت زیادہ مغربی اقدار سے متاثر ہیں اور یہی ایک وجہ ہے اپنے ملک کی کمی محسوس ہوتی ہے۔سونیا جہاں کا کہنا تھا کہ جب میں پاکستان جاتی ہوں وہاں سب شلوار قمیض پہنے ہوتے ہیں اور وہ اس ثقافت پر فخر کرتے ہیں لیکن بھارت میں لوگ بھول گئے ہیں اور اپنا ثقافتی لباس نہیں پہنتے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رہتے ہوئے دہلی کو یاد کیا ہے کیوں کہ یہ ایک تیز رفتار شہر ہے جس میں زیادہ لوگ اور زیادہ اچھے مقامات ہیں۔سونیا جہاں شادی شدہ زندگی سے بہت خوش ہیں اور ان کے دو بچے نور اور نروانا ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ مصروفیات کے باوجود زیادہ سے زیادہ ان کے ساتھ گزاروں۔انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیح ہمیشہ ہی خاندان رہی ہے اور وہ سادہ زندگی گزارنے میں خوشی محسوس کرتی ہیں۔

Write on جمعرات, 18 جنوری 2018

ہندوستان نے اڈیشہ کے عبدالکلام جزائر سے آج 5000 کلومیٹر تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی -5 کا کامیاب تجربہ کیا۔ دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے ذرائع کے مطابق جوہری صلاحیت اور سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اگنی -5 میزائل کا آج صبح نو بج کر 55 منٹ پر عبدالکلام جزائر سے فائرکیا گیا۔ میزائل اپنے پہلے سے مقررہ ہدف کو تباہ کرتے ہوئے خلیج بنگال میں جا کر گرا۔
ڈی آر ڈی او کی طرف سے ملک میں ہی تیار اگنی -5 میزائل کی لمبائی 17 میٹر، چوڑائی دو میٹر اور وزن تقریباً 50 ٹن ہے۔ یہ ایک ٹن تک جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لمبی دوری تک مار کرنے والے اگنی -5 بیلسٹک میزائل زمین سے زمین تک مار کرنے کے قابل ہے۔ اگنی -5 چین کے شمالی علاقوں سمیت یوروپ کے زیادہ تر حصوں تک مار کر سکتا ہے

Write on جمعرات, 18 جنوری 2018

شارجہ : بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان 20 جنوری کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا فیصلہ کن معرکہ 20 جنوری کو شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں پاکستان کا مقابلہ دفاعی چیمپئن بھارت کے ساتھ ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے شہرعجمان میں کھیلے گئےسیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 156 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے محمد راشد نے 139، کپتان نثارعلی نے 99 اور بدرمنیر نے 72 رنز اسکور کیے تھے۔
دوسری جانب سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
دفاعی چیمپئن بھارت نے بنگلہ دیش کے 257 رنز کا 17 اوورز پہلے حاصل کرلیا تھا، بھارت کی جانب سے گنیش مہودکر نے 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
یاد رہے کہ 12 فروری 2017 کو بلائنڈٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں بھارت نے پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم کو9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

صفحہ نمبر 1 ٹوٹل صفحات 1362

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ