ہیڈلائنز


بھارتی انتہا پسندی جاری، مزید 6 کشمیری نوجوان شہید

Written by | روزنامہ بشارت

سری نگر : مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارت جنونی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کا ثبوت دیتے ہوئے مزید چھ بے گناہ کمشیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید چھ نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔ بھارتی فوج نے دوران فائرنگ چھ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

اطلاعات کے مطابق آپریشن میں ایک بھارتی کمانڈو بھی مارا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع باندی پورہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران چھ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

سرچ آپریشن میں بھارتی ایئرفورس کمانڈو بھی ہلاک ہوا، جب کہ فوجی اہلکار زخمی ہے۔ مقبوضہ علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردی گئی ہیں اور بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ