ہیڈلائنز

Reporter AS

Write on بدھ, 21 فروری 2018
جامعہ کراچی میں ایم اے کے امتحانای فارم جمع کرانے کاآغاز ہوگیا۔ جامعہ کراچی کے مطابق ایم اے سال اور ڈبل ایم اے کے امتحانی فارم 09مار چ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
 
واضح رہے کہ صرف وہ طلبہ جو 2016ء کی رجسٹریشن کے حامل ہیں ،امتحانی فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔

 

 
Write on اتوار, 11 فروری 2018
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری سے موسم سرد ہوگیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی میں بوندا باندی سے ہلکی ٹھنڈ ہوگئی ہے۔ شہر قائد میں بارش کا چھینٹا پڑتے ہی ’کے الیکٹرک‘ کی کارگردگی کا پول کھل گیا اور 50 سے زائد فیڈرز متاثر ہوگئے جس کے نتیجے میں گلشن اقبال، پی آئی بی کالونی، طارق روڈ، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
 
دوسری جانب زیارت میں رات کو برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو صبح تک جاری رہا۔ اب تک 6 انچ برف پڑچکی ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چترال شہر اور گردنواح میں بھی ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری شروع ہوگئی ہے۔ لواری ٹنل پر رات بھر برفباری ہوئی اور 18 انچ تک برف پڑی ہے جبکہ راستے بند ہونے کی وجہ سے سیاح اور مسافر پھنس گئے ہیں۔ کالاش ویلی رمبور میں برف میں پھسلن کے باعث ایک شخص پہاڑ سے گر ہلاک ہوگیا۔ متوفی پہاڑ پر مویشی چرا رہا تھا۔
 
گلگت، ہنزہ، اسکردو، استور اور غذر میں موسم ابر آلود ہے۔ دیر لوئر میں بھی کل شام سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے سے وقفے سے جاری ہے۔ سردی میں اضافے کی وجہ سے لوگ گھروں میں دبک کر رہ گئے۔
 
ادھر رحیم یارخان اور ملتان بھی میں تیز ہوا چل رہی ہے اور بادل چھا گئے ہیں۔ ہارون آباد اور گردونواح میں بھی یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔
Write on بدھ, 07 فروری 2018
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کانگریس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان تقسیم ہوا اور سردار ولبھ بھائی پٹیل بھارت کے پہلے وزیراعظم ہوتے تو پورے کشمیر پر بھارت کا قبضہ ہوتا۔
 
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان تقسیم ہوا۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرا جب کانگریس کے بوئے ہوئے زہریلے بیج کی وجہ سے ملک کو نقصان نہ پہنچا ہو، اگر جواہر لال نہرو کی بجائے سردار ولبھ بھائی پٹیل بھارت کے پہلے وزیراعظم ہوتے تو پورے کشمیر پر ہمارا قبضہ ہوتا اور ایک حصہ بھی پاکستان کے پاس نہ ہوتا۔
 
نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کی آزادی کے بعد سے کانگریس نے غلط پالیسیاں اختیار کیں اور وہ عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دینے کی بجائے ایک ہی خاندان کے گن گاتی رہتی ہے اور اپنی ساری توانائی گاندھی خاندان کی خدمت کے لیے وقف کردی ہے، انتخابی وجوہات اور معمولی فائدے کے لیے کانگریس نے خودغرضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 سال پہلے ملک تقسیم کردیا۔
 
مودی نے کہا کہ آج بھی بھارت میں 20 کروڑ افراد کو بجلی میسر نہیں اور انہیں بجلی فراہم کرنے سے ہم کوسوں دور ہیں، بھارت کو نہرو کی وجہ سے جمہوریت نہیں ملی جس کا کانگریس راگ الاپتی رہتی ہے بلکہ ہندوستان میں کئی صدیوں سے جمہوریت تھی،جبکہ کانگریسی وزیراعظم راجیو گاندھی نے حیدرآباد ائرپورٹ پر اپنے دلت وزیراعلیٰ کی توہین بھی کی تھی۔
 
مودی کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان اسمبلی نے جھوٹا بھاشن بند کرو کے نعرے بھی لگائے اور ایوان میں شور شرابا ہوا۔ دوسری جانب کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے وزیراعظم مودی کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے پارلیمنٹ میں رافیل طیاروں کی خریداری کے سودے میں کرپشن پر کیوں خاموشی اختیار کی۔
 
واضح رہے کہ تقسیمِ ہند کے بعد سردار ولبھ بھائی پٹیل بھارت کے پہلے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ تھے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ انتہا پسند ہندو اور مسلمان دشمن تھے جنہوں نے تقسیم برصغیر کے وقت مسلمانوں کا خون بہانے کا حکم دیا تھا۔
Write on بدھ, 07 فروری 2018
ایمزٹی وی(مردان)سینٹرل جیل ہری پورمیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج فضل سبحان نے مشال خان کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔ اس موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ میڈیا کو بھی جیل کے اندرتک رسائی نہیں دی گئی۔
 
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے کیس میں ایک شخص کوسزائے موت، 5 کوعمر قید، 25 کو4،4 سال قید جب کہ 26 کوشک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ملزم کا ٹرائل مکمل نہیں ہوسکا۔ سزائے موت پانے والے مجرم کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے اورشواہد کے مطابق اسی نے مشال کو گولیاں ماری تھیں۔
فیصلہ سنائے جانے کے بعد مشال خان کے بھائی ایمل خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھائی کی کمی کوئی پوری نہیں کرسکتا، تمام ملزمان کوسزاملنی چاہیئے، مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، ہم انصاف کے لیے پرامید ہیں اور اس سلسلے میں ہمارے وکلا فیصلے پر مشاورت کریں گے۔
 
دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے ملزمان کی بریت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
13 اپریل 2017 کو عبد الولی خان یونیورسٹی مردان میں 23 سالہ طالب علم مشال خان کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کر دیا تھا۔ مشال کے والد محمد اقبال کی درخواست پر مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔ ستمبر 2017 سے جنوری 2018 تک کیس کی 25 سماعتیں ہوئیں، جن میں 68 گواہ پیش ہوئے۔ عدالت نے گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد 30 جنوری کو مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
 
واضح رہے کہ مشال خان کے قتل کا مقدمہ 61 افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ہوا اور 58 ملزمان گرفتار ہوئے جب کہ تین ملزم عارف خان، اسد اور صابر تاحال مفرور ہیں
Write on بدھ, 07 فروری 2018
پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے باجے اور بلے سیریز کا دوسرا گانا ’’دوستی کہتے ہیں‘‘ ریلیز کردیا ویڈیو میں شاداب خان کی گفتگو بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔
 
لیگ اسپنر میزبان کو صدیق اکبر کلب کا وہ میدان دکھانے کیلیے لے کر جاتے ہیں جس میں انھوں نے کرکٹ کے ہنر سیکھتے ہوئے سب کو متاثر کیا تھا، انھوں نے اپنے دوستوں کا تعارف کراتے ہوئے گاڑی چلاتے ہوئے راستے میں اپنے تجربات بھی بیان کیے ہیں۔
 
شاداب خان نے بتایا کہ شروع میں کرکٹ کھیلنے پر بڑی مار پڑتی تھی، بعدازاں سب ٹھیک ہوگیا، ناہموار میدان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو شخص یہاں فیلڈنگ کرسکتا ہے اس کو دنیا میں کہیں دشواری نہیں ہوسکتی۔ شاداب خان کی عکسبندی کے ساتھ پنڈی بوائز بینڈ کا گانا ’’دوستی کہتے ہیں‘‘ بڑا مسحورکن محسوس ہوتا ہے۔

 

 
Write on بدھ, 07 فروری 2018
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔
 
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے درمیان مذاکرات نہ صرف ناکام ہوگئے بلکہ پارٹی دھڑوں کے درمیان اختلافات پہلے سے شدت اختیار کرگئے ہیں۔
 
اگرچہ گزشتہ روز مذاکرات کے بعد یہ کہا جارہا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں اور فاروق ستار نے بھی کہا تھا کہ یہ ہمارے گھر کا معاملہ ہے اور آپس میں ہی حل ہوگا، رابطہ کمیٹی موجود ہے اور اس کے ارکان بھی برقرار ہیں۔ تاہم ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کی اندر کی کہانی سامنے آگئی ہے اور کامران ٹیسوری پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔
 
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کچھ معاملات پر بات چیت آج دوبارہ ہوگی تاہم ایم کیو ایم بہادر آباد نے آج مذاکرات کی اگلی نشست میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
 
ذرائع کے مطابق عامر خان گروپ نے فاروق ستار کے سامنے تین شرائط رکھی تھیں لیکن فاروق ستار نے تینوں شرائط کو مسترد کردیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ مسلسل کامران ٹیسوری کی حمایت پر بضد ہیں۔
 
مذاکرات میں فاروق ستار کو منانے ایم کیوایم کے سینئر رہنما بھی موجود تھے لیکن فاروق ستار نے سینیئر رہنماؤں پر کامران ٹیسوری کو ترجیح دی۔ عامر خان گروپ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی معاملات فاروق ستار اور کامران ٹیسوری چلالیں ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ۔
 
رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کامران ٹیسوری کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا جبکہ پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائیگا۔
 
واضح رہے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے جب کہ رابطہ کمیٹی کی جانب سے کامران ٹیسوری کی رکنیت معطل کرنے کے بعد معاملہ مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔
Write on بدھ, 07 فروری 2018
مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
 
میڈیا ذرائع کے مطابق مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کیس کا فیصلہ آج سینٹرل جیل ہری پورمیں سنایا جائے گا۔ آج فیصلے کے دن سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
 
مشال خان قتل کیس کی سماعتیں 9 ماہ چھ دن تک ہوتی رہیں، اس دوران 61 ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا 58 ملزمان گرفتا ر ہوئے 4 تاحال مفرور ہیں۔
 
واضح رہے کہ گزشتہ سال 13 اپریل کو مردان یونیورسٹی میں شعبہ صحافت کے طالب علم مثال خان کو طلبہ نے قتل کر دیا گیا تھا۔
Write on بدھ, 07 فروری 2018
جامعہ سندھ کے ایریا اسٹڈی سینٹر، فار ایسٹ اینڈ ساؤتھ ایسٹ ایشیا کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد کے تعاون سے ”پاکستان کا جمہوریت کی طرف سفر“ کے زیر عنوان عالمی کانفرنس شروع ہوگئی۔
 
افتتاحی تقریب کی صدارت چیئرمین، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد ڈاکٹر مختار احمد نے کی، جبکہ شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد نے خصوصی میزبان اور ادارے کے سربراہ کی حیثیت میں کانفرنس کی نگرانی کی ۔ کانفرنس کے اعزازی مہمانوں میں وزارت خارجہ پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل محمد حسن، انٹرنیشنل رلیشنز کلسٹر کیگ بنگسان یونیورسٹی، ملائشیا کے سربراہ روی چندرن مورتھی، وائس چانسلر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ، وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹو وومین یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ شامل تھے۔ صدارتی خطاب کے دوران چیئرمین، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ایچ ای سی پورے ملک کی جامعات کے ساتھ بلاامتیاز تعاون کر رہی ہے اور ان کی تعلیمی و ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز دے رہی ہے۔
 
کانفرنس میں ملک و بیرون ممالک سے آئے ہوئے اسکالرز جن میں پروفیسر ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ، لیفٹیننٹ جنرل (رٹائرڈ) امجد شعیب، پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ و دیگر نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے۔

 

 
صفحہ نمبر 1 ٹوٹل صفحات 200
Showers

13°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 80%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Sunday 9°C / 18°C Mostly sunny
Monday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 16°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 13°C / 19°C Showers
Friday 12°C / 16°C Scattered thunderstorms
Saturday 12°C / 18°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ