ہیڈلائنز

Reporter FK

Write on اتوار, 19 نومبر 2017

کراچی: معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ بول ٹی وی پر بیٹھ کر انہوں نے انتظامیہ کے کہنے پر لوگوں کی پگڑیاں اچھالیں ۔ عامر لیاقت حسین کے اس الزام کے بعد یہ سوال اٹھنے لگے ہیں کہ چینل پر کام کرنے والے باقی تمام اینکرز کو بھی انتظامیہ ہی ہدایات دیتی ہوگی ۔ اسی الزام سے بچنے کیلئے بول ٹی وی کے اینکر حمزہ علی عباسی بھی میدان میں آگئے اور اپنا معاملہ کلیئر کردیا۔
حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس اللہ کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان، مال اور عزت ہے، بول ٹی وی پر جو بھی لفظ میں بولتا ہوں وہ میرے اپنے ہوتے ہیں۔ میں جس بھی رائے کا اظہار کرتا ہوں وہ میری روح اور دل کی نمائندگی کرتی ہے، چینل کی طرف سے کبھی بھی مجھے ڈکٹیٹ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی چند پیسوں کیلئے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جو ان کے ضمیر کے خلاف اور لوگوں کی گمراہی کا باعث بنے

Write on اتوار, 19 نومبر 2017

 اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گزشتہ چار ماہ کے دوران بغیردستاویزات کے حامل 3 لاکھ 70 ہزار افغان مہاجرین کو رجسٹر کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نادرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز
کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ مہاجرین صوبہ خیبرپختونخوا میں رجسٹر ہوئے ہیں جہاں 2 لاکھ 30 ہزار افغان مہاجرین کو رجسٹر کیا گیا۔نادرا کا 16 جنوری 2018 تک دس لاکھ مہاجرین کی رجسٹریشن کا ہدف ہے جبکہ اس سے قبل یہ مہم 31 دسمبر 2017 تک مقرر کی گئی تھی۔خیبرپختونخوا میں 11 سینٹرز سمیت مجموعی طور پر نادرا کے 21 سینٹرز بنائے گئے تھے۔افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل نادرا کے علاوہ افغان کمشنر، مہاجرین اور ان کی وطن واپسی کے لیے افغانستان کی وزارت کی جانب سے مشترکہ طور پر چلائی جارہی ہے۔اقوام متحدہ کی مہاجرین کی ایجنسی یو این ایچ سی آر کے مطابق ملک میں 15 لاکھ مہاجرین رجسٹرڈ ہیں جو دنیا کی سب سے زیادہ آبادی میں سے ایک ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق دس لاکھ سے زائد مہاجرین کی رجسٹریشن نہیں ہوئی۔پاکستان میں دہشت گردی کی ایک لہر کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔مہاجرین کیلئے قائم ایک بین الاقوامی تنظیم اور دنیا بھر میں مہاجرین کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے والی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے 2016 میں دستاویزات نہ رکھنے والے 2 لاکھ 48 ہزار 189 افغان شہری واپس جاچکے ہیں یا بھیج دئیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ 2018 میں افغان پناہ گزینوں کی اپنے گھروں کو واپسی کاعمل کم رہنے کا امکان ہے جبکہ پاکستان میں آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات پر افغان پناہ گزینوں کی جانب سے پڑھنے والے اثر کو کم نہیں کرسکتا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 13 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین رجسٹر ہیں، جن میں سے وطن واپس جانے والے پناہ گزینوں کی تعداد 2016 میں تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار تھی جو 2017 کی اوائل تی تیسری سہ ماہی میں 50 ہزار تک رہی

Write on اتوار, 19 نومبر 2017

سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی پر ہونے والے ظلم کے معاملے پر لوگ سیاست کر رہے ہیں ،اس معاملے پر لمحہ بہ لمحہ آئی جی پولیس سے رابطے میں تھا اور ان سے رپورٹ لے رہا تھا ۔تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو دے رہے تھے ۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی پر ہونے والے ظلم کے معاملے پر لوگ سیاست کر رہے ہیں ،اس معاملے پر لمحہ بہ لمحہ آئی جی پولیس سے رابطے میں تھا۔ انکا کہنا تھا کہ یہ پولیس کی ایک بڑی کامیابی تھی کہ انہوں نے واقعے میں ملوث 9میں سے 7افراد کو 24گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ۔انکا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ محض سیاسی فوائد کے حصول کے لیے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور پر الزامات لگا رہے ہیں کہ وہ اس واقعے میں ملوث ملزمان کی پشت پناہی کر رہے ہیں جبکہ علی امین گنڈا پور یہ بات بالکل واضح کہی کہ انکا جو بھی رشتہ دار اس واقعے میں ملوث ہے اس کو پھانسی دے دی جائے ۔داور کنڈی کو پارٹی سے نکالے جانے کہ سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ داور کنڈی ایک سال سے مسلسل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر رہے تھے ۔پارٹی کا قانون ہے کہ پہلے معاملات کو پارٹی کے اندر زیر بحث لایا جائے نہ کہ میڈیا پر مگر انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پر لگائے جانے والے الزامات میں بھی اس قانون کی خلاف ورزی کی اور اب کی بار علی امین گنڈا کے معاملے کو بھی پارٹی میں زیر بحث لانے کی بجائے اسے میڈیا کے سامنے رکھ دیا

Write on اتوار, 19 نومبر 2017

لاہور : کباڑ کے کام سے منسلک غریب مزدور کی پندرہ سالہ بیٹی کی مہارت نے سب کوحیران کر دیا۔ انعم چھوٹی سی عمر میں ایسی خوبصورت پینسل اسکیچنگ کرتی ہے کہ سب ہی دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔
لاہور کی 15 سالہ انعم آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے، چھوٹی سی عمر میں انعم پینسل اسکیچ بنانے کی خداداد صلاحیت رکھتی ہے اور ہر طرح کی تصویر کو انتہائی مہارت سے اسکیچ میں ڈھال دیتی ہے۔

Anam-post-3-768x564
انعم کا کہنا تھا کہ مجھے شروع سے ہی پینسل اسکیچ بنانے کا بے حد شوق ہے، میری خواہش ہے کہ میں اس فن کے ذریعے اپنے والدین کا نام روشن کروں اور اپنے کام میں مزید بہتری لاؤں۔
اس چھوٹی سی مصورہ کے والد سائیکل پر کباڑ کا کام کرتے ہیں اور دن بھر محلے کا چکر لگا کر اسی روزگار سے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔
انعم کے والد کا کہنا تھا کہ میری خواہش اور دعا ہے کہ میری بیٹی اور اچھی تصویریں بنا کر خوب ترقی کرے، اس حوالے سے انعم کے اسکول کی پرنسپل نےبتایا کہ انعم کے والد غربت کے باعث اپنی بچی کے تعلیمی اخراجات پورے نہیں کرپاتے۔

Anam-post-2-768x564
اسکول پرنسپل نے انعم کے فن سے متاثر ہوکر اس کے بنائے ہوئے پینسل اسکیچ اسکول کی دیواروں پر چسپاں کیے ہوئے ہیں۔
ایک کمرے کے گھر میں کرائے پر رہنے والی یہ بچی بغیر کسی سہولیات کے کچی پینسل کے ذریعے اسکیچ بناتی رہتی ہے، خدادا صلاحیتوں سے مالا مال انعم کباڑ کا کام کرنے والے اپنے والد کیلئے واقعی کسی انعام سے کم نہیں۔

Write on اتوار, 19 نومبر 2017

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 30دسمبر تک شریف خاندان پر جھاڑو پھر جائے گا ، اسحاق ڈار کو عزت نہیں بچوں کی دولت عزیز ہے ،گرفتار کر کے پاکستان لانا چا ہئیے۔ شہباز شریف اور چوہدری نثار کی چھٹی جبکہ شاہد خاقان اور نواز شریف میں دوریاں بڑھنے کا وقت قریب آ گیا ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا مسئلہ اٹھا کیوں، حکومت کو راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو فی الفور عام کرنی چاہیئے۔ایبٹ آباد جلسے سے نواز شریف کی خواہش اور آئندہ کا لائحہ عمل کا پتہ چل جائے گا۔ اسحاق ڈار جائے نہ جائے مگر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تاریخی فیصلہ کیا کہ میں نے کیس کا پہلے سے فیصلہ سنا دیا ہے۔ لہذا حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سماعت نہیں کر سکتا۔ حدیبیہ پیپر ملز کیس کرپشن کی نانی ہے اس میں کوئی بھی نہیں بچے گا۔ اسحاق ڈار کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنی کابینہ میں وزیر رکھنا ہی نہیں چاہتے تھے۔اسحاق ڈار نے بیرونی قرضے اس مقدار میں لئے جس سے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور دفاع مفلوج کر دیا گیا۔ لگتا ہے نواز شریف کو آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب جانا ہضم نہیں ہو گا۔ پہلے بھی سعودی عرب نے پاکستان کو2بلین ڈالرز خیرات میں دیئے کہ پاکستان اپنی ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کا کھیل ختم ہو گیا ہے۔خاقان عباسی اپنی کاشت لگا دیا ہے ۔ عنقریب شاہد خاقان اور نواز شریف میں دوریاں بڑھ جائیں گی۔ شاہد خاقان کو وزیراعظم کے عہدے کا مزہ آ گیا ہے۔30دسمبر تک پوری حکومت کا کئی کٹا نکل جائے گا۔ کچھ دنوں میں کئی لوگوں کے اکاؤنٹ دبئی میں بلاک ہو جائیں گے۔ 127سے زائد لوگوں کے دبئی میں اقامے نکل رہے ہیں۔ جنوری ، فروری میں لندن میں بھی اکاؤنٹس منجمد ہونے جا رہے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ کچھ عرصے کے بعد شریف خاندان پر جھاڑوں پھر جائے گا۔ سیاست میں شریف خاندان کا کوئی مستقبل نہیں ، مریم نواز نے ہی نواز شریف کو مروایا ۔ ایم این ایز ووٹ ڈالنے کیوں نہیں آئے۔ بل منظوری میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف شامل ہیں۔ ایم کیو ایم ووٹ ڈالنے اور باتیں بنانے میں بہت جلدی کرتی ہے۔ کسی بھی وزیر پر اتنے کیسز نہیں ہوئے جتنے اسحاق ڈار کے اوپر ہیں۔اس کو عزت نہیں اولاد کی دولت عزیز تھی۔ اسحاق ڈار کو گرفتار کر کے واپس پاکستان لانا چاہیئے اور اس سے پوچھنا چاہیئے کہ کس کی دولت کہاں کہاں ہے۔ انہوں نے مزید یہ کہا کہ ایل این جی سکینڈل میں 20بڑے مگر مچھوں کے نام ہیں۔ ایل این جی کا کیس لڑوں گا اور اس کیس کی وجہ سے میری جان کو خطرہ ہے۔ مجھے کوئی ڈر نہیں ہے۔ میرے پیچھے کوئی رونے والا نہیں ۔میں تو خودکش سیاستدان ہوں۔ نواز شریف مجھے کہتا تھا کہ تم اسمبلی میں موجود نہیں ہو گے میں نے کہا آپ اسمبلی میں نہیں ہوں گے، میں ضرور ہوں گا۔ اللہ نے میری دعا سن لی، آصف علی زرداری سی2,3ملاقاتیں ہوئیں کہا کہ بلاول بھٹو کو سیاست میں آگے لائیں،ہمارے علاقے میں کہتے ہیں کہ شہید بی بی دا پتر ہے۔ بلاول سے ملا تو اس کا کہنا تھا کہ آپ کا مداح ہوں۔ پی ٹی آئی کو اسلامی طاقتوں کے قریب لانا چاہتا ہوں۔ ملک میں جمہوریت کو چلنا چاہیئے ،نہیں چاہتا کہ دوسری قوت آئے مگر ایک طرف پاکستان دوسری طرف جمہوریت ہو تو پکاستان کیس اتھ جانا چاہیئے۔

Write on اتوار, 19 نومبر 2017

کراچی : بول ٹی وی کی جس دن سے بنیاد رکھی گئی اسی دن سے یہ ادارہ جعلی ڈگریوں اور فحش فلموں کے کاروبار کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے، یہ الزامات مخالف میڈیا ہاؤسز کی طرف سے عائد کیے جاتے رہے ہیں لیکن اب بول ٹی وی کے سابق ملازم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بھی ان الزامات کی تائید کردی ہے۔بول نیوز چھوڑنے کے بعد ٹویٹس کی ایک سیریز کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ادارے پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خاموشی سے علیحدہ ہوگئے لیکن اِس ناہنجار (شعیب شیخ) نے ان کے خلاف ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنوا کر سوچا کہ وہ ڈر جائیں گے، ’ اگر میری کردار کشی اِس بدکردار شخص نے بند نہیں کی تو سنت رسول ﷺ کے مطابق مجھے اِس کی ہر ایک بات قوم کو بتانا پڑے گی۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ قوم کو جواب دیا جائے ملازمین کو کیش میں تنخواہیں کیوں ملتی تھیں؟، قوم کو جواب دیا جائے کیش کہاں سے آتا تھا؟، قوم کو جواب دیا جائے برہنہ فلموں کو بنانے والا کون ہے ؟، قوم کو جواب دیا جائے کہ کن بڑے (ریٹائرڈ) افسران نے جرائم پر پردے ڈالے؟ ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے بول ٹی وی چھوڑنے کے بعد خاموش رہنے کا ارادہ کیا تھا لیکن یہ جعلساز (شعیب شیخ) ہسٹری شیٹر چاہتا ہے کہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوں توپھر یہی سہی۔

Write on اتوار, 19 نومبر 2017

ماڈل ایان علی نے معروف ترقی پسند ادیب ذوالفقار قادری کو مذہبی و روحانی گھرانے سے وابستہ شخصیت جان کر اپنے لیے دعا کرنے کی درخواست کی۔

 

تقریباً 2 سال قبل ماڈل ایان علی نے اپنے خلاف قائم کیس کے سلسلے میں کراچی سے اسلام آباد سفر کے دوران سندھی زبان کے معروف ترقی پسند ادیب ذوالفقار قادری کو مذہبی و روحانی گھرانے سے وابستہ شخصیت جان کر اپنے لیے دعا کرنے کی درخواست کی، جبکہ اتفاق سے اسی دن عدالت کی جانب سے انھیں پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم ملنے کے بعد انھوں نے ذوالفقار قادری کا شکریہ بھی ادا کیا

Write on اتوار, 19 نومبر 2017

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے انڈسٹری میں کامیاب سفر کا سہرا اداکارہ مادھوری ڈکشت، کرینہ کپور اور عالیہ بھٹ کو دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان جنہیں انڈسٹری میں رومانوی اداکاری کا بادشاہ کہا جاتا ہے انہوں نے عرصہ دراز تک بالی ووڈ انڈسٹری پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

lkjkjkj

08
ایک وقت ایسا بھی تھا کہ کنگ خان کی کوئی فلم ناکام نہیں ہوتی تھی تاہم اب گزشتہ کئی سالوں سے اُن کی فلمیں باکس آفس پر ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
شاہ رخ فلموں کی ناکامی سے پریشان بھی ہیں اور انہوں نے رواں برس جولائی میں اعلان بھی کیا تھا کہ ’اداکاری صرف مداحوں کے لیے کرتا ہوں فلم کی کامیابی یا ناکامی اور بڑھتی عمر کی وجہ سے انڈسٹری نہیں چھوڑوں گا‘۔

09
حال ہی میں کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی کامیابی کا سہرا اُن بالی ووڈ اداکارؤں کو دیا جنہوں نے اُن کے ساتھ فلموں میں کام کیا۔
شاہ رخ خان نے مادھوری ڈکشت، کرینہ کپور اورعالیہ بھٹ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ وہ خوبصورت خواتین ہیں جنہوں نے مجھے اچھا آدمی بنانے میں بہت مدد کی‘۔

4fbe10d22b91cd395f8509ce296d9837
کنگ خان نے تینوں اداکارؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنے مزاج کی طرح ہمیشہ مضوط رہو‘۔

صفحہ نمبر 1 ٹوٹل صفحات 1282
Sunny

18°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: NW at 17.70 km/h
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 20°C Partly cloudy
Sunday 12°C / 18°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ