ہیڈلائنز


وطن کیخلاف دہشتگردی کی سازش کسی طور کامیاب نہیں ہونے دینگے، سربراہ پاک فضائیہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع کی ذمہ داری ہرصورت میں نبھائیں گےاور پاک فضائیہ کے جوان اپنی جان دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں، ملک کے دفاع کی ذمہ داری ہرصورت میں نبھائیں گے، مادر وطن کے خلاف دہشت گردی کی سازش کسی طور کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاک فضائیہ کے جوان ملکی دفاع کے لیے جان دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، مسلح افواج کا جذبہ دہشت گردوں کو ٹہرنے نہیں دے گا۔
ایئرچیف مارشل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ناکام بنانے والے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اللہ شہدا کی شہادت کوقبول فرمائے، شہدا کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے گی۔

Scattered thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Scattered thunderstorms
Humidity: 53%
Wind: SW at 11.27 km/h
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 31°C Sunny
Saturday 28°C / 30°C Scattered thunderstorms
Sunday 26°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ