ہیڈلائنز


امریکی شہری پاکستان سے ڈی پورٹ، بغیر ویزہ لانے پر غیر ملکی ایئرلائن پر جرمانہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: بغیر ویزہ کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے والے امریکی شہری کو ڈی پورٹ کردیا گیا جب کہ غیر ملکی ایئرلائن پر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہری جوزف ہنری اومان ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا لیکن جب امیگریشن حکام نے ان سے دستاویزات طلب کیں تو ان کے پاس پاکستان کا ویزا موجود نہیں تھا جس پر امریکی شہری کو اسی پرواز سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔ دوسری جانب وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بغیر ویزہ غیرملکی شہری کو پاکستان لانے پراومان ایئر لائن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 81%
Wind: NE at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ