ہیڈلائنز


ملک میں اب بھی کچھ مقدس گائیں قانون سے بالاترہیں، آصف زرداری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اورسابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک ایسا عدالتی نظام ہے جس سے انصاف بدقسمتی سے نہیں ملتا اور قانون کی حکمرانی کو پاؤں تلے رونداجاتا ہے، یہ انتہائی تکلیف دہ صورتحا ل ہے کہ 76ویں یوم پاکستان کے موقع پربھی تمام شہری قانون کی نظر میں برابر نہیں ہیں اور کچھ مقدس گائیں ابھی بھی قانون سے بالاتر ہیں۔ اس مرتبہ یوم پاکستان سے ایک ہفتہ پہلے ہی آئین اور قانون کی حکمرانی کا مذاق اڑایا گیا۔ قوم کو 76ویں یوم پاکستان پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں آصف زرداری نے کہا کہ آج یوم پاکستان کی خوشی مناتے ہوئے ہمیں خود کوجمہوری اصولوں، قومی کی حکمرانی اورپاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کے لیے وقف کردینا چاہیے۔

Cloudy

20°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 55%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ