ہیڈلائنز


مارچ یوم پاکستان، اسلام آباد میں 31 و صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : 23 مارچ کو یوم پاکستان پر روایتی پریڈ کا انعقاد وفاقی دارالحکومت کے پریڈ ایونیو میں کیا گیا جبکہ ملک بھر میں اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا تقریبات ترتیب دی گئیں کہ انتہا پسند اور دہشت گرد قوتوں کوشکست دے کر ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے پوری لگن سے کام کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 75 سال قبل 1940ء کو اس دن لاہور کے منٹوپارک میں مسلم لیگ کے اجتماع میں تاریخی قرارداد پاکستان کی منظوری دی گئی جس کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔

23 مارچ کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا 

یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں کے نیو پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی روایتی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر وفاقی وزرا، غیر ملکی سفارت کار اور اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ حفاظتی قدم کے طور پر شہر میں موبائل فون سروس دوپہر تین بجے تک بند رہے گی

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ