ہیڈلائنز


یوم پاکستان پر پاک فضائیہ کی شاندار فلائی پاسٹ

Written by | روزنامہ بشارت

پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا، جس کی قیادت پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان نے کی۔

فلائی پاسٹ میں ایف 16، جے ایف 17 اور میراج طیاروں نے شرکت کی۔ 

مسلح افواج کی پروقار تقریب میں پاکستان آرمی اور فضائیہ کے ایوی ایشن وِنگ کے ہیلی کاپٹروں اور جنگی جہازوں نے شاندار فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا۔

آرمی ایوی ایشن وِنگ کی جانب سے چینی ساختہ زیڈ ۔ 10، ایچ ایچ ۔ 1 کوبرا، پوما اور ایم آئی ۔ 17 ہیلی کاپٹرز نے فلائی پاسٹ میں حصہ لیا۔

پاک فضائیہ کے شیردل فارمیشن، ایف سولہ اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے بھی فضا میں شاندار کرتب کا مظاہرہ کرکے شرکا کا خون گرما دیا 

آج تیسرے پہر ایوان صدر میں تقسیم اعزازت کی تقریب ہوگی جس میں صدر ممنون حسین مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈ اور تمغات سے نوازیں گے۔

یوم پاکستان کے موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہال میں پہلی بار ایک محفل موسیقی کا اہتمام کیاگیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے زیراہتمام اس محفل موسیقی میں استاد راحت فتح علی خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

صوفی نائٹ امن کی موسیقی کے نام سے منعقد ہونے والی محفل موسیقی کا مقصد عالمی سطح پر امن اورہم آہنگی کا پیغام عام کرنا ہے۔ مختلف سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، ثقافتی اور تعلیمی تنظیموں نے تحریک پاکستان اور بانی پاکستان کی زندگی کے مختلف پہلوئوں کواجاگر کرنے کیلئے تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 68%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 23°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ