ہیڈلائنز


آج ہمیں دہشتگردی اور انتہاپسندی کی شکل میں نئے دشمن کا سامنا ہے، صدر ممنون حسین

Written by | روزنامہ بشارت

 

صدر مملکت ممنون حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور 23 مارچ ہماری نظریاتی پہچان کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کا خیال تھا پاکستان زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا لیکن آج پاکستانی قوم کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مسلمہ ایٹمی طاقت اور روایتی اسلحے سے لیس ملک ہے، لیکن ہم کبھی ہتھیاروں کی دوڑمیں شریک ہوئے ہیں نہ ہوں گے۔ ممنون حسین نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ’ضرب عضب‘ آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا، جبکہ ہماری منزل پورے پاکستان سے بدامنی کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں دہشت گردی اور انتہا پسندی کی شکل میں نئے دشمن کا سامنا ہے، وطن عزیز کو کئی بار دشمن کی جارحیت کا سامنا کرنا پڑا جسے ہمیشہ داندان شکن جواب دیا گیا، آج بھی مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اس سلسلے میں مسلح افواج کی تمام ضروریات پوری کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں ملک کے قیام کے مقاصد کا جائزہ لینا ہوگا، ملک میں مسائل کی بڑی وجہ میرٹ کی پامالی اور قانون پر عمل نہ ہونا ہے، تاہم حکومت مسائل کا ادراک رکھتی ہے اور اس کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے، جبکہ ملک سے جہالت کے خاتمے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد حاصل کرنا ہوں گے کیونکہ پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کا یہی طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امن پسند قوم ہیں اور اس مقصد کے لیے ہم نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، امن کے لیے پاکستان کی خدمات کا دنیا اعتراف کرتی ہے، پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات کا خواہشمند ہے لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور پاکستان کی طرف اٹھنے والی کوئی میلی آنکھ سلامت نہیں رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں جبکہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

Sunny

31°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ