ہیڈلائنز


یوم پاکستان پر پاک فوج کی شاندار پریڈ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : 23 مارچ کو یوم پاکستان پر روایتی پریڈ کا انعقاد وفاقی دارالحکومت کے پریڈ ایونیو میں کیا گیا جبکہ ملک بھر میں اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا تقریبات ترتیب دی گئیں کہ انتہا پسند اور دہشت گرد قوتوں کوشکست دے کر ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے پوری لگن سے کام کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 75 سال قبل 1940ء کو اس دن لاہور کے منٹوپارک میں مسلم لیگ کے اجتماع میں تاریخی قرارداد پاکستان کی منظوری دی گئی جس کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔

23 مارچ کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور تمام سرکاری اورنجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیا ہے، فجر کی نماز کے بعد ملک کی ترقی، یکجہتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Partly cloudy

7°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 78%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ