ہیڈلائنز


اپوزیشن کا پی آئی اے نجکاری اور چوہدری نثار کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی آئی بل کی مخالفت اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف پرویز مشرف کے معاملے پر تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا جس میں حکومت کی جانب سے پی آئی اے ترمیمی بل پاس کرانے کی کوشش کی جائے گی تاہم متحدہ اپوزیشن نے پی آئی اے ترمیمی بل کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایوان کو بلڈوز کر کے بل منظور کرایا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔ دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی اور اس حوالے سے چوہدری نثار کے اسمبلی میں بیان پر ان کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا ہے، متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے معاملے پر چوہدری نثار نے ایوان میں غلط بیانی کی۔

Mostly clear

10°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 72%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 10°C / 19°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly cloudy
Friday 12°C / 18°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ