ہیڈلائنز


پاکستان نے آزاد کشمیر میں چینی افواج کی موجودگی کی افواہوں کو مسترد کر دیا

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: دفترخارجہ نے آزاد کشمیر میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے اہلکاروں کی موجودگی سے متعلق افواہوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ افغانستان میں پاکستان مخالف جذبات ابھارے جارہے ہیں اور ہم اس سے بخوبی آگاہ ہیں، افغانستان 3 دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے، ہم الزام تراشی پر یقین نہیں رکھتے، افغانستان میں امن چاہتے ہیں جس کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششیں دنیا کے سامنے ہیں، کشمیر کے مسئلے کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پرموجود ہے اوراس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت کاروں کو 19 مارچ کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت سے متعلق کوئی اپ ڈیٹ نہیں، امید ہے کہ پاکستانی سفارت کاروں کا میچ دیکھنے کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا تاہم اجازت نہ ملنے پر بھارت  سے مایوسی کا اظہار کیا۔دفترخارجہ نے پشاورمیں سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پشاورحملےمیں جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ دوسری جانب نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ پاک سعودی عرب تعلقات بہت مضبوط ہیں، سعودی عرب دو طرفہ تعلقات پر بات کرنے سے قاصر ہوں جب کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی حتمی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔
Sunny

31°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: N at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ