ہیڈلائنز


چلاس اور خیبر ایجنسی میں پاک فوج سے جھڑپوں کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: خیبر ایجنسی اور چلاس میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چلاس میں وادی تریل کے گاؤں گیال میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے جھڑپ ہوئی اور اس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران 2 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد شاہراہ قراقرم پر ٹرانسپورٹ، سیاحوں اور فورسز پر حملوں میں مطلوب تھے، کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب خیبر ایجنسی کے درہ درمو دراب میں دہشت گردوں نے فورسز کی چوکی پر فائرنگ کی، چوکی پر تعینات جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنا دیا، جھڑپ کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فورسز نے دہشت گردوں کی لاشیں قبضے میں لے لیں ہیں جنہیں پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا۔

Partly cloudy

7°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 78%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ