ہیڈلائنز


23 مارچ یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کیلیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈکیلیے تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں، پریڈ وینیو شکرپڑیاں پر تینوں مسلح افواج سمیت مختلف اداروں نے ریہرسل میں حصہ لیا، 21 مارچ کو فل ڈریس ریہرسل ہو گی، فل ڈریس ریہرسل اور یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر سفر کرنے والوں کی سہولت کیلیے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیدیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان (23 مارچ) کی پریڈ کی تیاریاں پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اس دن کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے مسلح افواج کی یوم پاکستان پریڈاسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ سفر کرنیوالوں کی سہولت کیلیے 21 مارچ کو فل ڈریس ریہرسل اور 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں ٹریفک پلان کی تشہیرالیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے کی جائے گی۔ 23 مارچ کی پریڈ کیلیے تیاریاں عروج پر ہیں بدھ کو پریڈ کی ریہرسل پریڈ وینیو شکرپڑیاں پر کی گئی۔
جس میں پاکستان آرمی ، نیوی ، پی اے ایف ، فرنٹیئر کور،ناردن لائٹ انفنٹری ، مجاہد فورس، اسلام آباد فورس، تینوں افواج کی لیڈی آفیسرز ، تینوں افواج کی نرسنگ سروس ، گرلز گائیڈ ، بوائز اسکاؤٹس ، تینوں مسلح افواج کے سپیشل سروس گروپ ، آرمڈ کور، آرٹیلری ، آرمی ایئر ڈیفنس ، سگنلز انجینئرز ، آرمی سٹریٹجک فورس کمان، کیمل بینڈ اور پریذیڈنٹ باڈی گارڈ نے شرکت کی ۔ پی اے ایف کے لڑاکا طیارو ں، پاکستان نیوی کے طیاروں اور آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے بھی یوم پاکستان کی پریڈ کیلیے ریہرسل کی ۔ پی اے ایف کی شیر دل ٹیم ، جے ایف تھنڈر 17 اور ایف 17 کے فضائی مظاہرے بھی ریہرسل کا حصہ تھے ۔ تینوں افواج کے اسکائی ڈائیورز نے پیرا جمپس کا مظاہرہ کیا۔

Sunny

16°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 35%
Wind: SE at 6.44 km/h
Monday 10°C / 16°C Sunny
Tuesday 7°C / 13°C Rain
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ