ہیڈلائنز


پاکستان میں اقلیتوں کیلئے مذہبی تہواروں پر عام تعطیل کی منظوری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے اقلیتوں کے لیے ان کے مذہبی تہواروں کے موقع پرعام تعطیل کی قرارداد منظورکرلی ہے۔ قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رکن رمیش کمارنے قرارداد پیش کی، جس میں کہا گیا تھا کہ ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے مذہبی تہواروں دیوالی، ہولی اور ایسٹر کے موقع پر ان کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ قرارداد پر بحث کے دوران وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے ایوان کو بتایا کہ چھٹیوں کا اختیار وزارت داخلہ کے پاس ہے جب کہ وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا کہ پاکستان میں چھٹیوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے، پاکستان میں چھٹیوں کے معاملہ پر نظرثانی ہونی چاہیے، اگر چھٹیوں پر نظر ثانی کی جائے تو اقلیتوں کو چھٹیاں مل سکتی ہیں، انہوں نے درخواست کی کہ قرارداد کو مسترد نہ کیا جائے۔ بعد ازاں ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان کی رائےہےکہ حکومت ہولی،دیوالی اورایسٹرپرعام تعطیلات کےاقدامات کرے۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 38%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ