ہیڈلائنز


چوہدری نثار کی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو سرفراز مرچنٹ کے تحفظات دور کرنیکی ہدایت

Written by | روزنامہ بشارت

لندن: منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم سرفراز مرچنٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ساتھ مبینہ تعلقات کے حوالے سے بیان دینے کے لئے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز مرچنٹ نے اپنے قانونی معاونین سے مشاورت کے بعد پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے قائد پر ’را‘ سے پیسے لینے کا کبھی الزام نہیں لگایا، ایف آئی اے تمام معاملات مجھ پر نہ ڈالے اور اپنا ریکارڈ درست کرے، ’را‘  سے پیسے لینے کے تمام ثبوت اسکاٹ لینڈ یارڈ کے پاس ہیں۔ سرفراز مرچنٹ کا کہنا تھا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے جو دستاویزات مجھے دیں تھیں ان میں محمد انور، طارق میر اور الطاف حسین نے را سے پیسے لینے کا اعتراف کیا ہے۔ جن بھارتی کمپنیوں کے ذریعے لندن کے بینک میں پیسے آتے تھے ان کی تفصیل بھی میرے پاس ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد انعام غنی کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود ذاتی حیثیت سے سرفراز مرچنٹ سے رابطہ کریں اور ان کے تحفظات دور کریں، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سرفراز مرچنٹ کی حیثیت گواہ کی سی ہے اس لئے ان کی عزت و احترام کو ملحوظ رکھا جائے۔ واضح رہے کہ ہے چند روز قبل ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد انعام غنی نے سرفراز مرچنٹ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان سے الطاف حسین کے ’را‘ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے تعاون مانگا تھا۔ اس بات کے امکانات تھے کہ سرفراز مرچنٹ 15 مارچ کو پاکستان آ کر اس حوالے سے ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

Mostly cloudy

17°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 38%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 14°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 17°C Partly cloudy
Sunday 12°C / 15°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ