ہیڈلائنز


خلا نورد بننے کا بچپن کا خواب پوا ہوگیا، پاکستانی نژاد امریکی حیبہ رحمانی

Written by | روزنامہ بشارت

واشنگٹن: پاکستانی نژاد امریکی خلائی انجینئر حیبہ رحمانی نے بچپن سے ہی خلانورد بننے کا خواب دیکھنا شروع کر دیا تھا، ستاروں کے قریب جانے کے شوق نے آج اس مقام پر پہنچا دیا ہے۔ حیبہ رحمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ارادے مضبوط ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت بھی آپ کو اپنی منزل پر پہنچنے سے روک نہیں سکتی، رات بھر ستاروں کو دیکھنے اور خلا نورد بننے کے شوق نے آج اس مقام پر پہنچا دیا ہے، انھوں نے کہا کہ 2005 میں جارجیا ٹیک سے الیکٹریکل اینڈ انجینئرنگ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی، 2008 میں ناسا کی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈائریکٹوریٹ میں ڈگری حاصل کی۔ حیبہ رحمانی انجینئر ہیں اور فلوریڈا کے کینیڈی خلائی اسٹیشن سے راکٹ لانچ کرنے میں مدد کرتی ہیں، ناسا کے مشن میں اہم کردار ادا کرنے پر ناسا گروپ اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، حیبہ رحمانی کا کہنا ہے کہ لڑکیاں خود کو کسی بھی حوالے سے کم نہ سمجھیں، آپ جو بھی بننا چاہتے ہیں بنیں، اگر ارادے مضبوط ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو روک نہیں سکتی۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 41%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ