ہیڈلائنز


نوازشریف کیخلاف وعدہ معاف گواہ نہ بننے پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا: ڈی آئی جی کا انکشاف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد :  1998ءمیں صولت مرزا کو گرفتار کرنے والے ڈی آئی جی فاروق امین قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے 1999ءمیں نواز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی پیش کش ٹھکرانے پر انتقام کا نشانہ بنایا اور گریڈ 20 سے 19 میں تنزلی کی گئی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بیوروکریسی میں ترقیوں کو کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف وفاق کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت ایک فریق گریڈ 20 کے پولیس افسر فاروق امین نے عدالت کو بتایا کہ 1998ءمیں ایم کیو ایم کے صولت مرزا سمیت بے شمار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا۔ مشرف دور میں پانچ ماہ تک قید رکھا گیا، 2000 میں گریڈ 20 سے 19 میں تنزلی کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا عدالتی حکم پر دسمبر 2009ءمیں 20 ویں گریڈ میں واپسی کے بعد اب گریڈ 21 میں ترقی روک دی گئی ہے۔ سنٹرل سلیکشن بورڈ نے ترقی روکنے کے لیے وزیراعظم سے بعض معلومات اور حقائق چھپائے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے دسمبر 2016ءمیں ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے قبل ہی کاغذات میں ریٹائر ظاہر کیا۔ سنگل بنچ نے سینئرز کو نظرانداز کر کے جونیئرز کو پروموٹ کرنے کے خلاف 50 سے زائد بیوروکریٹس کی درخواستیں منظور کرنے کا درست فیصلہ دیا۔ وفاق کی انٹراکورٹ اپیل مسترد کی جائے۔ انٹراکورٹ اپیل پرمزید سماعت 14مارچ کو کی جائے گی

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny
Wednesday 25°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 30°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 31°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ