ہیڈلائنز


پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں

Written by | روزنامہ بشارت

ملک کے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں کے باعث کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں جب کہ ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
مغرب سے داخل ہونے والے ہوا کے کم دباؤ نے بلوچستان کے مختلف علاقوں کو گزشتہ 5 روز سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے ہزاروں لوگوں نے محفوظ مقامات پر نقل مکانی کرلی ہے۔ شیرانی کے علاقے شنا پونگا میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اپنی 3 بیٹیوں اور بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئی، لورالائی میں پرائمری اسکول کی چھت گرنے سے چار بچیاں زخمی ہو گئیں۔ نوشکی کے علاقے سید پالیزئی میں ریلا آٹھ گھروں کو بہا لے گیا، ضلع لسبیلہ کے لعاقے اوتھل کی پھیلی نہر میں طغیانی کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد دورے مقامات پر منتقل ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ سبی ، نصیر آباد ، قلعہ عبداللہ ، خضدار، جھل مگسی اور دیگر علاقے بھی گزشتہ 5 روز سے شدید بارش کی لپیٹ میں ہیں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا ، بکھر، اوکاڑہ اوردیگرعلاقون میں گزشتہ شام سے ہونے والی بارش آج بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں نے ہلکے گرم کپڑے دوبارہ پہننے شروع کردیئے ہیں۔ بارشوں کے کے باعث کسی بھی حادثے سے بچنے کے موٹر وے انتظامیہ نے لوگوں کو سفر کرنے سے گریز کی تجویز دی ہے، اپنے بیان میں ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور سےلاہور اور فیصل آباد تک موٹروے پر وقفے وقفے سےبارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش کےدوران پھسلن کے باعث حادثات بڑھ جاتے ہیں، اس لئے موٹر وے استعمال کرنے والوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ محتاط ڈرائیونگ کریں اور گاڑیوں کےوائیپرز وغیرہ درست حالت میں رکھیں.
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاورسمیت بیشتر علاقوں میں بھی موسم بہار کی رم جھم نے لوگوں کے مزاج کو اور بھی شیریں کردیا ہے تاہم بالائی اور پہاڑی علاقوں میں رہنے والوں کی مشکللات مزید بڑھ گئی ہیں۔ سوات، مالم جبہ، دیر، ہنگو اوردیگرعلاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری نے ندی نالوں نمیں بہتے پانی کو شوریدہ کردیا ہے۔ مالم جبہ کے وسط میںبہتی ندی میں طغیانی نے لوگوں کو 2010 کے اس سیلبا کی یاد دلادی ہے جس کے باعث درجنوں مکان بہہ گئے تھے۔ چترال میں بارش اور برفباری کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔
گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ تیز بارشوں کے باعث شاہراہ قراقرا کئی مقام پر لینڈ سلائےیڈنگ کے باعث بند ہوگئی ہے۔ مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر میں گزشتہ دو دن سے کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے مظفرآباد راولپنڈی شاہراہ سمیت کئی شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں ہیں جبکہ پہاڑوں پر برف باری سے سردی پھرلوٹ آئی ہے.

Sunny

13°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 47%
Wind: NW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 13°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ