ہیڈلائنز


میں کون ہوں؟ والدین کہاں ہیں؟30 سال قبل سعودی عرب سے لائی جانیوالی خاتون نے وزارت داخلہ کو درخواست دیدی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد :  سعودی عرب سے بچپن میں اغواءکر کے پاکستان لائی گئی ایک لڑکی نے اپنے والدین کے بارے میں جاننے کیلئے کیس کی تحقیقات اور ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کر دیا اور وفاقی وزارت داخلہ نے تعاون کی اپیل کی ہے، 30 سالہ مستماة(ح) نے وزارت داخلہ کو دی گئی منہ بولی ماں نے اسے بتایا کہ جب وہ نومولود تھی تو اس کو سعودی عرب سے اپنے خاوند شرابت خان سے ملکر اغواءکیا تھا اور جعلی دستاویزات تیار کیں اور پاکستان لے آئے، اس وقت یہ خاندان سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل سکول عزیزیہ میں ملازمت کر رہا تھا ، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مسماة(ح) کی پاکستان میں شادی کرادی گئی لیکن مسماة(ح) نے عدالت کے ذریعے نکاح کو منسوخ کرادیا ہے، مسماة(ح) نے بتایا ہے کہ اس کا درخواست دینے کا مقصد اپنے بارے میں حقائق جاننا ہے کہ وہ کون ہے؟ اس کے والدین کون ہیں اور کہاں رہتے ہیں او ر اسے سعودی عرب سے کیسے اور کہاں سے اٹھایا گیا ہے؟ مسماة(ح) نے درخواست کی ہے کہ اسکے کیس کی تحقیقات کرائی جائے اور یہ کیس سعودی سفارتخانے کو بھیجا جائے تاکہ سعودی عرب سے ڈی این اے ٹیسٹ کروا کر اسے اصل والدین سے متعلق پتہ چل سکے۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 24°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 26°C / 30°C Sunny
Friday 25°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ