ہیڈلائنز


300 دہشتگردوں کے تیز رفتار ٹرائل کیلئے7 نئی انسداد دہشتگردی عدالتیں بنانے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمات کی سماعت میں تیزی لانے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں7 نئی انسداد دہشت گردی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ وفاقی وزارت قانون وانصاف کے عہدے دار نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر نجی اخبار کوبتایاکہ دہشت گردوں کے ٹرائل میں تیزی لانے کے لیے چاروںصوبوںمیںمزید14پبلک پراسیکیوٹرز تعینات کرنے کابھی فیصلہ ہوا ہے۔ عہدے دارکے مطابق یہ فیصلے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت حالیہ اجلاس میں کیے گئے۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے دہشت گردوں کے ٹرائل میں سست روی پر تحفظات کا اظہارکیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انسداددہشت گردی کی عدالتوں میںموجود27کیسز ایسے ہیں جن کی سماعت کافی وقت گزر جانے کے باوجود ابھی تک شروع نہیں ہو سکی، ان مقدمات میں300 دہشت گرد ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان دہشت گردوں کے ٹرائل میں تاخیر سے سیکیورٹی خدشات بھی پیدا ہورہے ہیں اوربنوںجیل حملے جیسا واقعہ بھی ہوسکتاہے۔ ذرائع نے واضح کیاکہ نئی انسداد دہشت گردی عدالتیں3 ماہ میں ان دہشت گردوںکا ٹرائل مکمل کرنے کی پابند ہوںگی۔ واضح رہے کہ قانون نافذ کرن والے ادارے دہشت گردوں کے ٹرائل میں تاخیر پر متعدد سرکاری فورمز پر اپنے تحفظات کا اظہارکرچکے ہیں۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Mostly clear

23°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 86%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Friday 22°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 31°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 30°C Thunderstorms
Monday 23°C / 30°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 31°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 25°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ