ہیڈلائنز


دہشتگردی اورانتہاپسندی کیخلاف پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، برطانیہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ تاریخی تعلقات رکھتے ہیں جب کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
اسلام آباد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیزاوربرطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔ اس موقع پر مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون پربرطانیہ کے شکرگزارہیں جب کہ برطانوی وزیرخارجہ سے افغانستان سے علاقائی اور دوطرفہ معاملات پربات ہوئی، برطانوی وزیرخارجہ کا دورہ باہمی تعلقات کا جائزہ لینے کا اہم موقع ہے، طالبان سے مذاکرات کا اگلا دورجلد متوقع ہے، برطانیہ کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کی جارہی ہے جو پاکستان برطانیہ دونوں ممالک کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاک بھارت مذاکرات بہت جلد بحال ہوجائیں گے۔
دوسری جانب برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے مضبوط تعلقات ہیں جسے بہت اہمیت دیتے ہیں، دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستانی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جب کہ پاکستان میں معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں تاہم پاک برطانیہ اسٹرٹیجک مذاکرات جلد ہوں گے، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں طویل المدت تعاون کرنا چاہتے ہیں۔
فلپ ہیمنڈ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں، امید ہے پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں پیش رفت کرے گا، مسئلہ کشمیر کو پاک بھارت مذاکرت میں مشروط نہ کیا جائے جب کہ کچھ عناصر پاک بھارت مذاکرات نہیں چاہتے، انٹیلی جنس شیئرنگ میں پاکستان اور بھارت تعاون کررہے ہیں، پاکستان اور افغانستان دہشت گردوں کو جگہ نہ دینے کے لئے پرعزم ہیں جب کہ مشرقی افغانستان سے پاکستان میں حملے ہوئے ہیں، مہاجرین کے مسئلے سے نمٹنے کےلیے بھرپورکوشش کررہے ہیں۔
اس سے قبل بر طانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ اورمشیرخارجہ سرتاج عزیز کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں علاقائی صورتحال، افغانستان اور پاک بھارت تعلقات  سمیت تجارت اور انسداد دہشت گردی کے معاملات پربات چیت ہوئی ۔ سرتاج عزیزنے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان ،چین اور امریکا افغان طالبان سے مذاکرات کے لئے بات کریں گے جب کہ مذاکرات ایک بار شروع ہوئے توان میں پیش رفت ہوگی۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 47%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ