ہیڈلائنز


اسحاق ڈار نے صوبوں کیلئے خصوصی امداد کی مد ایک ارب 29 کروڑ کی منظوری دیدی

Written by | روزنامہ بشارت

 

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صوبوں کے لئے خصوصی امداد کی مد ایک ارب 29 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ نے مالی سال برائے 16- 2015 کی تیسری سہ ماہی کے لئے خصوصی امداد کی مد میں ایک ارب 29 کروڑ 25 لاکھ 49 ہزارروپے جاری کرنی کی منظوری دے دی ہے، منظورکی گئی رقم میں سے پنجاب کو 27 کروڑ 17 لاکھ 14 ہزار جب کہ سندھ کو 20 کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار روپے ملیں گے۔ بلوچستان کا حصہ 50 کروڑ 23 لاکھ 83 ہزار ہوگا جب کہ خیبر پختونخوا کو 31 کروڑ 36 لاکھ 80 ہزار روپے ملیں گے۔ واضح رہے کہ وفاق کی جانب سے صوبوں کو ترغیبی گرانٹ سہ ماہی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 76%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Tuesday 26°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 27°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 25°C Thunderstorms
Friday 22°C / 29°C Mostly sunny
Saturday 22°C / 31°C Mostly sunny
Sunday 25°C / 32°C Thunderstorms
Monday 23°C / 31°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ