ہیڈلائنز


مذہبی جماعتوں نے تحفظ حقوق نسواں بل مسترد کر دیا

Written by | روزنامہ بشارت

  متعدد مذہبی جماعتوں نے تحفظ حقوق نسواں بل مسترد کر دیا، حتمی مشاورت کے لیے اجلاس 15 مارچ کو منصورہ میں بلا لیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ ملک کو سیکولر بنانے کی سازش ہو رہی ہے پوری قوت سے مقابلہ کریں گے۔

مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کا اہم اجلاس مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں سرکاری رہائش گاہ پر ہوا، اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا غفور حیدری، ملی یک جہتی کونسل کے سربراه ابوالخیر زبیر، شعیہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں قرآن وسنت کے منافی کوئی قانون سازی قابل قبول نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت میں شامل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہر اچھے برے کام کی حمایت کی جائے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ مذہبی جماعتیں ملک کو سیکولر بنانے کی سازشوں کے خلاف پوری قوت سے تحریک چلائیں گی۔

ایم کیو ایم کو را کی فنڈنگ پر پوچھے گئے سوال پر مولانا کا کہنا تھا کہ یہ کام انٹیلی جینس اداروں کا ہے کہ وہ دیکھیں کہ کون کیا کر رہا ہے۔

Sunny

15°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 49%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 20°C Sunny
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 15°C Sunny
Wednesday 7°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 13°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ