ہیڈلائنز


امریکا نے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

واشنگٹن: امریکا نے بھارتی تحفظات کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے پاکستان سے ایف سولہ طیارے کی خرید وفروخت کے معاہدے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے 8 جدید ترین ایف 16 طیارے فروخت کرنے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔  ایف سولہ طیاروں کی کل لاگت 70 کروڑ امریکی ڈالرز ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایف 16 طیاروں کی خریدو فروخت کا معاہدہ گزشتہ ماہ ہوا تھا اور اس معاہدے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کو طیاروں کی فروخت کے امریکی فیصلے پر مایوسی اور تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا ۔ جس پر امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ اس معاہدے میں علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھا گیا ہے اور یہ طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کریں گے اس لئے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت  بھارت کے لئے تشویش کا باعث نہیں ہونی چاہئے ۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ