ہیڈلائنز


ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی، نرخ 10 سال پرانی سطح پر آگئے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت میں 15 کلو کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد مائع گیس کی خوردہ قیمت 10 سال پرانی سطح پر واپس آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے 15 برس بعد ایل پی جی کی قیمتوں کو ریگولیٹ کردیا ہے جس کے نتیجے میں ایل پی جی کی قیمت 15 روپے فی کلو کم ہوگئی ہے، قیمتوں میں کمی سے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 170 جب کہ کمرشل سیلنڈر 780 روپے سستا ہوگیا ہے۔ نئی قیمتوں کے اطلاق سے اب ایل پی جی کی قیمت 10 سال پرانی سطح پر آگئی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی قیمتیں ریکارڈ کم ترین سطح پر ہیں لیکن پاکستان میں ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین تقسیم کار کمپنیاں کرتی تھیں جس کی وجہ سے گیس کی قیمتیں کم نہیں ہوپارہی تھیں ۔

Clear

21°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 22°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ