ہیڈلائنز


چوہدری نثار مصطفیٰ کمال کے انکشافات کے حوالے سے آج شام اہم پریس کانفرنس کرینگے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان قومی ٹیم بھارت بھیجنے اور مصطفی کمال کے انکشافات کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج شام ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے بھارت بھیجنے سے متعلق تحفظات اور اٹھائے گئے اقدامات سے فیصلے سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کے بیان کے حوالے سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔ وزیر داخلہ 3 سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے وطن واپس آنے والے کراچی کے سابق ناظم مصطفی کمال کے انکشافات اور الزامات کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ مصطفیٰ کمال کے الزامات پر حکومتی حکمت عملی بھی واضح کریں گے کہ وفاق ان الزامات کو کس طرح دیکھتا ہے۔

Cloudy

14°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 62%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Wednesday 12°C / 17°C Partly cloudy
Thursday 11°C / 18°C Partly cloudy
Friday 12°C / 19°C Cloudy
Saturday 10°C / 15°C Showers
Sunday 9°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 12°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 20°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ