ہیڈلائنز


ریاستی اداروں کو خوفزدہ کرنا مسلم لیگ (ن) کا پرانا ہتھکنڈہ ہے، تحریک انصاف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کہتے ہیں کہ خوف اورترغیب کے ذریعے نیب اوردیگر ریاستی اداروں کو فرائض کی بجا آوری سے باز رکھنا مسلم لیگ (ن) کا پرانا ہتھکنڈہ ہے۔ اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ شریف خاندان نے جس غیرشفاف اندازمیں صوبائی اورقومی خزانے کو انتہائی متنازعہ منصوبوں میں جھونکا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، خوف اورترغیب کے ذریعے نیب اوردیگر ریاستی اداروں کو فرائض کی بجا آوری سے بازرکھنا پرانا مسلم لیگی ہتھکنڈہ ہے، شہباز شریف نے بیشتر صوبائی محکموں میں آڈٹ حکام کا داخلہ غیر رسمی انداز میں بند کررکھا ہے۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ شریف خاندان کی تشہیرکے لیے اشتہاروں پرخرچ کئے جانے والے اربوں روپوں کا بھی حساب کیا جانا چاہئیے، شریف برادران کو ذاتی تشہیرکا اتنا ہی شوق ہے تو قومی سرمائے کی بجائے بیرون ملک جمع کی گئی ذاتی دولت خرچ کریں۔

Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 77%
Wind: ESE at 17.70 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ