ہیڈلائنز


پاکستان کی نجی کمپنی کو مہنگے داموں خریدنے کی تیاریاں مکمل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : ڈیری مصنوعات تیار کرنے والی ایک ڈچ کمپنی پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر کے ایک ادارے کو قریب نصف بلین ڈالر کے عوض خریدنے والی ہے۔ یہ غیر ملکی خریداری پاکستان کے اقتصادی تاریخ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا سودا ہو گی۔ پاکستانی صوبہ سندھ کے دارالحکومت اور بندرگاہی شہر کراچی سے، جو ملک کا تجارتی اور مالیاتی مرکز بھی ہے، جمعرات تین مارچ کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق دودھ سے مختلف مصنوعات تیار کرنے والی ہالینڈ کی جو کمپنی ایک پاکستانی ادارے کو خریدنا چاہتی ہے، اس کا نام فریزلینڈ کامپینا انٹرنیشنل ہولڈنگ ہے اور وہ اشیائے خوراک تیار کرنے والے ایک بہت بڑے پاکستانی ادارے اینگرو فوڈز لیمیٹڈ کو خریدنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ اینگرو فوڈز پاکستان میں اپنے شعبے کی ایک بہت بڑی نجی کمپنی ہے، جسے خریدنے کے لیے فریزلینڈ کامپینا کی طرف سے اس ادارے میں قریب 460 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس کے جواب میں اس ڈچ ڈیری پراڈکٹس کمپنی کو اینگرو فوڈز کے 51 فیصد حصص حاصل ہو جائیں گے۔ اے ایف پی نے اس بارے میں اپنی رپورٹوں میں لکھا ہے کہ قریب نصف بلین امریکی ڈالر کے عوض فریزلینڈ کامپینا کا اس طرح اینگرو فوڈز کو خرید لینا پاکستانی معیشت کی تاریخ میں نجی شعبے کے کسی ملکی ادارے کی کسی غیر ملکی کمپنی کو فروخت کا آج تک کا سب سے مہنگا کاروباری سودا ہو گا۔ پاکستانی اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں حصص کی تجارت کے حوالے سے اینگرو فوڈز کا شمار ملک کی سب سے بڑی listed کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ اینگرو فوڈز کے فریزلینڈ کامپینا کی طرف سے آئندہ تقریبا یقینی طور پر خرید لیے جانے کی اطلاع جمعرات تین مارچ کو اس سٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ پر ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اس ڈیل کے نتیجے میں اینگرو فوڈز کے حصص کی موجودہ قدر و قیمت کے مطابق اسے خریدنے والی ڈچ کمپنی اس میں کم از کم بھی 460 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس بارے میں اسٹینڈرڈ کیپیٹل سکیوریٹیز نامی ادارے کے تحقیقی شعبے کے سربراہ اور معروف اقتصادی تجزیہ کار فیصل شاہ جی نے اے ایف پی کو بتایا، ”اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر میں کسی ادارے کے کسی غیر ملکی کمپنی کی طرف سے خرید لیے جانے کی آج تک کی سب سے بڑی ڈیل ہو گی۔“ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس سودے کے لیے مالیاتی مشیر کا کام سٹی بینک پاکستان کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔ فیصل شاہ جی کے بقول اس کاروباری ڈیل پر پاکستان کے ایک ابھرتی ہوئی جنوبی ایشیائی معیشت ہونے کی وجہ سے بہت سے غیر ملکی سرمایہ کار بہت قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر عالمی سطح پر کارپوریٹ سیکٹر کے بہت سے بڑے ادارے نظریں جمائے بیٹھے ہیں اور اس ڈیل سے پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی ساکھ بہتر بنانے میں مزید مدد ملے گی۔ اے ایف پی کے مطابق اگر فریزلینڈ کامپینا کی طرف سے اینگرو فوڈز کو خرید لینے کی یہ ڈیل اپنی کامیاب تکمیل تک پہنچ گئی، تو اس سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو بھی بہت فروغ ملے گا، خاص طور پر اس وجہ سے بھی کہ موجودہ مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری یا FDI کی شرح 57 فیصد کم ہو کر صرف 336 ملین ڈالر رہ گئی تھی

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 81%
Wind: N at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ