ہیڈلائنز


بھارت میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد ہی قومی کرکٹ ٹیم بھیجی جائے، وزیراعظم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جائزہ ٹیم بھارت بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔تفصلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت اور وہاں درپیش سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزیرداخلہ نے سیکیورٹی صورتحال سے متعلق وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قومی ٹیم کی بھارت میں سیکیورٹی کے لئے ہائی کمیشن سے رابطہ کیا جائے اور جائزہ ٹیم سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بھارت بھیجی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں ہی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجی جاسکتی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔
دوسری جانب بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائنگ ٹیموں کے درمیان میچز کا آغاز ہوگیا اور پاکستان ٹیم 14 مارچ کو اپنا پہلا وارم اپ میچ کولکتہ کی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔
واضح رہے کہ ہما چل پردیش کے شہر دھرم شالا میں 19 مارچ کو پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا تاہم ریاستی حکومت نے  پاکستانی ٹیم کوسیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ سے میچ کسی اورمقام پر منتقل کرنے کا کہا ہے جب کہ کانگریس نے بھی پاک بھارت میچ کی مخالفت کرتے ہوئے مظاہروں کا اعلان کررکھا ہے۔

Cloudy

14°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 50%
Wind: S at 11.27 km/h
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 15°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 16°C Sunny
Monday 10°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 10°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ