ہیڈلائنز


اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایئر بلیو طیارہ خوفناک حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بال بال بچ گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کے دوران ایئر بلیو کے طیارے کا ٹائر پھٹ گیا تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو بحفاظت لینڈنگ کو یقینی بنایا جس سے مسافروں اور عملہ بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔ تفصیلات کے مطابق ایئربلیو کا دبئی سے لیز پر حاصل کیا گیا طیارہ جدہ سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچا تھا کہ لینڈنگ کے دوران طیارے کا اگلا ٹائر روز دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کو یقینی بنایا جس کے باعث تمام مسافر اور عملہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہے۔ دوسری جانب ایئرپورٹ حکام نے بھی واقعہ کہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے کو ٹیکسی کروا کے ہینکر میں پہنچا دیا گیا ہے اور تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہے۔

Sunny

13°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Sunny
Saturday 13°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 13°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 17°C Sunny
Wednesday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ