ہیڈلائنز


متحدہ کے قائد کیلئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں : شیخ رشید احمد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مصطفی کمال نے ایم کیو ایم کو للکارا ہے جو جرأت کی بات ہے لگتا ہے متحدہ کے قائد کیلئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں،کراچی کی سیاست میں آئندہ 72گھنٹے میں دھماکہ خیز تبدیلیاں آسکتی ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر بڑے اہم کیسز ہیں،ایم کیوایم کے لئے کڑے امتحان کا وقت آگیا ہے،ایم کیو ایم کے اندر سے پہلی بار بڑی آواز اٹھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں کوئی ایسا آدمی نہیں جو مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کا جواب دے سکے۔انہوں نے کہا کہ رحمان ملک بھی لپیٹ میں آئیں گے،الطاف حسین کیلئے کافی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں،آئندہ72گھنٹے میں دھماکہ خیز تبدیلیاں آسکتی ہیں

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 65%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 10°C / 19°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 20°C Sunny
Sunday 12°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ