ہیڈلائنز


عمر چیمہ کا لوگوں کو ممتاز قادری کی پھانسی پر خوش ہونے کا مشورہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد :  آج جہاں بہت سے لبرل ممتاز قادری کی پھانسی کے حوالے سے مختلف بیان دے رہے ہیں وہاں میڈیا کے چند دوستوں نے بھی اس دوڑ میں پیچھے نہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جہاں چند معروف نجی ٹی وی چینلز کے اینکر حضرات پچھلے دو تین سالوں سے بار بارممتاز قادری کی پھانسی کا مطالبہ کرتے رہے وہیں آج چند صحافی اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے ممتاز قادری کے حوالے سے اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ اس میں دی نیوز کے عمر چیمہ سر فہرست ہیں۔ عمر چیمہ نے ممتاز قادری کے حمایتوں کو احتجاجی مظاہروں سے روکا ہے اور انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ پر مسرت رہیں کیونکہ عمر چیمہ یہ سمجھتے ہیں کہ ممتاز قادری نے ایک جرم کیا ہے اور اس کی سزا انہیں اسی دنیا میں مل گئی ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں عمر چیمہ لکھتے ہیں کہ29 تاریخ کو پھانسی اس لئے دی گئی کیونکہ اگلے چار سال تک 29 تاریخ نہیں آئے گی اور وہ سمجھتے ہیں کہ مولوی حضرات نے اس کے توڑ کے لئے جنازہ ایک دن لیٹ کیا ہے۔ایک اور ٹویٹ جو موصوف نے انگریزی میں کی ہے لکھتے ہیں کہ جنازے پہ بڑے ہجوم کا مطلب یہ بالکل نہیں کہ مرنے والا صحیح تھا یاغلط تھا بلکہ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ مرحو م نے جو لائن لی وہ کتنی پاپولرہے۔ یاد رہے کہ عمر چیمہ نے 2008 میں Daniel Pearl Journalism Fellowship جیتی اور وہ پہلےPearl fellow تھے جنہیں The New York Times میں کام کرنے کا موقع ملا۔ عمر چیمہ پہلے بھی اپنی متنازعہ خبروں کی وجہ سے مسائل کا سامنا کر چکے ہیں۔ عمر چیمہ کی ان ٹویٹس کی وجہ سے مذہبی حلقوں میں شدید غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 85%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Sunny
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ