ہیڈلائنز


جاپان نےایک ارب ستر کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کر دیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:   حکومتِ جاپان نے فاٹا کے عوام کی دوبارہ آباد کاری پروگرام کے لئے ایک ارب ستر کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کر دیا، اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) اس تمام عمل کی نگرانی کرئے گا،جبکہ فاٹا کے عوام کو سہولیات پہنچانے کے اس پروگرام میں یو این ڈی پی کے ساتھ ساتھ اقومِ متحدہ ہا ئی کمیشن فار رفیوجیز(یو این ایچ سی آر) یونیسیف اورورلڈ فوڈ پروگرام اپنے اپنے طور پر مکمل معاونت فراہم کریں گے۔یاد رہے کے یو این ایچ سی آر دوبارہ آباد کاری کے اس پروگرام کے تحت سہولیات پہنچانے کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام کو تعلیم، اور ووکیشنل ٹریننگ پروگرامز کا جلد آغاز کریں گے تاکہ علاقائی یوتھ کو ہنر مند بنا کر کار آمد شہری بنایا جاسکے۔
جاپان حکومت کی جانب سے جاری کردہ اس امد ادی رقم کواقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں کو ان کے کام کے لحاظ سے بجٹ تفویض کر دیا گیا ہے، اس ضمن میں جاپان ایمبیسی اسلام آباد کے افسر ایڈ پروگرامز برائے پاکستان مسٹر جنیا مٹسوورا نے روزنامہ پاکستان کو پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جاپان پاکستان میں دوبارہ بحالی کے کاموں میں حکومت پاکستان کی مدد کرنے کی خواہاں ہے اور موجودہ پروگرام اسی ضمن میں شروع کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک ارب ستر کروڑ روپے کو اقوم متحدہ کی ایجنسیوں میں ان کی کام کی نوعیت کے اعتبار سے تقسیم کیا گیا ہے جس میں اقوامِ متحدہ کے ادارہ یو این ڈی پی کو 31کروڑ اسی لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں جس سے یو این ایچ سی آر دوبارہ آباد کاری پروگرام کے لئے فاٹا کے عوام کوووکیشنل ٹریننگ اور بزنس مینجمنٹ کورسسز کا انعقاد ممکن بنائے گا، تاکہ لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر ذہن سازی سے مزید فعال بنایا جا سکے، اقومِ متحدہ ہا ئی کمیشن فار رفیوجیز(یو این ایچ سی آر) کے لئے 42کروڑ نوے لاکھ روپے کی امداد جاری کی گئی ہے جس کا مقصد فاٹا کے دوبارہ آباد کاروں اور یہاں موجود پندرہ لاکھ سے زائدرجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات کے ساتھ ساتھ معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے ٹریننگ پروگرامز بھی کروائے جائیں تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں، بچوں کی بہبود کے پروگرام کے لئے 31کروڑ ساٹھ لاکھ روپے یونیسف کو جاری کئے گئے ہیں جو بچوں کی تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ ذچہ بچہ مراکز کی بحالی اور ان کی کارکردگی مزید فعال کرنے کے لئے خرچ کئے جائیں گے جبکہ ورلڈ فوڈ پروگرام کو اس امدادی رقم کا سب سے بڑا حصہ 63کروڑ ستر لاکھ سے فاٹا کے عوام کے دوبارہ آباد کاری پروگرام کے زریعہ خوراک کی کمی اور غذائی ضروریات بہم پہنچانے کے لئے اقدامات کرنا ہے تاکہ، فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کے باعث فوڈ سیکورٹی جیسے مسائل کا جائزہ لے کرآ ئندہ کے لئے خواراک کی کمی سے بچا جا سکے۔

واضع رہے کے اس ضمن میں ایک تقریب جاپان ایمبیسی میں بھی منعقد کی گئی جس میں اس امدادی پروگرام کے تحت چلنے والے اداروں کے سربراہوں اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیل بوہین، یو این ڈی پی کی کنٹری ڈائریکٹر مس ٹیریسی روائننگ،یو این ایچ سی آر کے نمائندے مسٹراندریکا ؤراٹ واٹے،یونیسف کے چیف آف فیلڈ آپریشن مسٹرراہما راہوڈ اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی نمائندہ مسزلیولا کسٹرو نے جاپان حکومت کی امدادی رقوم کے پروگرام میں اقوام متحدہ کے اداروں کی شمولیت کے لئے دستخط بھی کر دئیے ہیں۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 80%
Wind: E at 17.70 km/h
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ