ہیڈلائنز


افغانستان کا پاکستان پر اپنے صوبے ہلمند میں فوج داخل کرنیکا الزام

Written by | روزنامہ بشارت

کابل: افغان صوبہ ہلمند کے پولیس کمانڈر عبدالرحمن سرائے جنگ نے الزام عائد کیا ہے پاکستان نے افغان افواج کے خلاف لڑنے کے لیے اپنی فوج ہلمند میں داخل کر دی ہے، پاکستان نے کوئٹہ شوریٰ کو ہلمند منتقل کرنے اور صوبے کوتباہ کرنے کافیصلہ کرلیاہے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق افغان صوبے ہلمندکے پولیس کمانڈر عبدالرحمن سرائے جنگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کوئٹہ شوریٰ کو ہلمند منتقل کرنے کی کوشش کررہی ہے، پاکستانی فوجی صوبہ ہلمند میں جنگ کی بنیادی وجہ ہیں۔ ہلمند کی صوبائی کونسل نے الزام لگایاکہ افغان فوجیوں نے کئی بار میدان جنگ میں پاکستانی فوجیوں کو دیکھا ہے، کوئٹہ شوری کے اہم کمانڈروں کی بڑی تعدادنے ہلمندکے کچھ علاقوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

Sunny

31°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ