ہیڈلائنز


جنرل راحیل شریف کی افغان قیادت کو مستحکم افغانستان کیلئےحمایت کی یقین دہانی

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تاجکستان کے دورے سے واپسی پر کابل میں قیام کیا جہاں انہوں نے افغان قیادت سے ملاقات اور امریکی کمانڈر کی تبدیلی کی تقریب میں شرکت کی۔ آرمی چیف نے افغان صدر اشرف غنی سے صدارتی محل میں الگ ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی، سرحدی امور اور شوال آپریشن کے نتیجے میں دہشت گردوں کے افغانستان فرار ہونے سے متعلق امور پر بات چیت کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف  نے افغان قیادت کو مستحکم افغانستان اور قیام امن کے لئے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی جب کہ افغان قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں قیام امن کے لئے پاک آرمی کے کردار اور کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے اسے سراہا۔ سربراہ پاک فوج نے امریکی عسکری قیادت چیئرمین جوائنٹس چیف جنرل جوزیف ڈنفورڈ، سینٹرل کمانڈر جنرل آسٹن اور آر ایس ایم کمانڈر جنرل نیکولسن سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Clear

7°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 57%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ