ہیڈلائنز


بھارت کا پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

نئی دلی: بھارت نے پاکستان کے ساتھ سیکریٹری سطح کے مذاکرات کو ایک بار پھر مشروط کردیا ہے اور پٹھان کوٹ واقعے پر کارروائی نہ ہونے تک مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیكرٹری خارجہ ایس جے شنكر نے كہا ہے كہ جب تک پاكستان پٹھان كوٹ واقعے پر ٹھوس كارروائی نہیں كرتا اس وقت تك مذاكرات نہیں ہوسکتے، پاكستان كو بتا دیا ہے كہ دہشت گردوں  كے خلاف كارروائی پہلی ترجیح ہے جب کہ مذاكرات دوسرے نمبر كا ایجنڈا ہیں اس لیے دہشت گردی كے خلاف اقدامات كے بغیر پاكستان كے ساتھ جامع مذاكرات بحال نہیں ہو سكتے۔ ایس جے شنکر كا كہنا تھا كہ بھارت نے اپنی ترجیح سے پاكستان كو آگاہ كردیا ہے اورپٹھان كوٹ حملے كے بعد بھارت نے پاكستان كے ساتھ واضح اور ٹھوس مؤقف اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ سیکریٹری مذاکرات کے حوالے سے پاك بھارت وزرائے خارجہ اور قومی سلامتی كے مشیران مسلسل رابطے میں ہیں۔

Partly cloudy

10°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 73%
Wind: ESE at 6.44 km/h
Wednesday 8°C / 14°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ