ہیڈلائنز


ممتاز قادری کو شریعت کا احترام تھا تو نوکری چھوڑ دیتے۔ مذہبی اسکالر جاوید احمد غامدی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : ممتاز قادری سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے مذہبی اسکالر جاوید احمد غامدی نے کہا کہ ممتاز قادری نے دو بد ترین جرائم کا ارتکاب کیا ہے،انہوں نے شریعت کی رو سے ایک ایسے شخص کو قتل کیا جس کی شریعت میں اجازت نہیں تھی ، ممتاز قادری نے خود اپنے جُرم کا اعتراف کیا تھا ۔ غامدی نے کیا کہ قرآن پاک میں واضح کہا گیا کہ جس نے کسی نیک انسان کو ناحق قتل کیا ، اس نے پوری انسانیت کو قتل کیا، انہوں نے ببتایا کہ ممتاز قادری کادوسرا بڑا جُرم یہ تھا کہ ممتا ز قادری کو سلمان تاثیر کی حفاظت پر مامور کیا تھا ، ممتاز قادری نے سلمان تاثیر کی حفاظت کا حلف اُٹھایا تھا اور اس کے لیے ممتاز قادری کو تنخواہ کی ادائیگی بھی کی جاتی تھی ۔
مذہبی اسکالر جاوید احمد غامدی نے کہا کہ اگر ممتاز قادری کے اندر شریعت کا احترام ہوتا تو اسے پہلے اپنی نوکری چھوڑنی چاہئیے تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے علما ایک ایسے جرم کی تائید کر رہے ہیں جو سراسر غلط ہے۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 63%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 10°C / 19°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 20°C Sunny
Sunday 12°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ