ہیڈلائنز


جیوچینل کے لندن میں رپورٹر مرتضیٰ علی نے خوشنودی کےلئے الطاف حسین کا جعلی معافی نامہ تیار کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا گزشتہ دنوں پاک فوج سے معافی نامے کی بازگشت سنائی دی جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس کی دھوم دھام رہی لیکن اس کے اصل حقائق کسی کو بھی معلوم نہیں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے لندن میں رپورٹ مرتضیٰ علی شاہ نے سب سے پہلے اس خبر کو رپورٹ کیا ۔ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نجی ٹی وی چینل جیو کے لندن میں رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ نے الطاف کی خوشنودی کےلئےایم کیوایم کے رہنما الطاف حسین کا جعلی معافی نامہ تیار کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا ۔ ذرائع کے مطابق مرتضیٰ علی شاہ سے الطاف حسین کے قریبی تعلقات کام کرگئے لیکن پاک فوج سے جعلی معافی نامہ کوئی موثر طور پراثرانداز نہ ہوسکا ۔ اوراس جعلی معافی نامے کو پاکستانی قوم نے شدت سے مسترد کردیا جبکہ ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی دبے لفظوں اس کا ذکر کر چکے ہیں لیکن تفصیلات سے گریزاں رہے کیونکہ ایم کیوایم کی طرف سے جیو کے رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ نے جعلی معافی نامہ تیار کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تھا

Cloudy

21°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 37%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Tuesday 12°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 12°C / 20°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Scattered showers
Saturday 11°C / 15°C Showers
Sunday 11°C / 13°C Showers
Monday 11°C / 17°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ