ہیڈلائنز


دھرنوں نے وقت ضائع کیا پر ہم نے توانائی کے منصوبوں پر دیوانہ وار کام کیا: عرفان دولتانہ

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور۔ مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ مئی2014ء میں قادرآباد پروجیکٹ پر کام شروع ہوا تو اس کے فوراً بعد دھرنے دےئے گئے جس نے ملک کی معاشی حالت کا دھڑن تختہ کیا،توانائی کے منصوبوں میں تاخیر پیدا کی جب دھرنے ختم ہوئے ، غیر یقینی کی صورتحال دور ہوئی تو چین کے صدر پاکستان کے دورے پر آئے اورتوانائی سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے ،چھ ماہ کے دھرنوں سے ضائع ہونے والے وقت کی تلافی کیلئے دن رات ایک کیا گیااور توانائی کے منصوبوں پر دیوانہ وار کام کا آغاز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ پر 1.8ارب ڈالر خرچ ہورہے ہیں جو 100فیصد چین کی سرمایہ کاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرلیاجائے گا۔تاہم منصوبے کی تکمیل کے ثمرات سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کیلئے کوئلے کی ترسیل کے حوالے سے بھی تمام انتظامات مکمل کرنا ہوں گے۔محکمہ ریلوے کوئلے کی ترسیل کے حوالے سے بھر پور تعاون کررہا ہے تاہم اسے وقت سے پہلے کوئلے کی ترسیل کے حوالے سے اپنے تمام انتظامات کو مکمل کرنا ہے جبکہ این ٹی ڈی سی ٹو بجلی کے ترسیل کیلئے اپنے انتظامات مکمل کرنے ہیں۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 58%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 23°C / 31°C Sunny
Sunday 23°C / 31°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ